عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی

 کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں کمی ہوگئی۔

عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان رہا۔ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2300 روپے اور 1972 روپے کی کمی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم 2900 روپے کا اضافہ

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 1 لاکھ 20 ہزار روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 1 لاکھ 2ہزار 881 روپے ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کی کمی ہوگئی اور فی اونس قیمت کم ہوکر 1985 ڈالر کی سطح پرآگئی۔

The post عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34eTnm4

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...