کراچی میں کل موسلا دھار بارش اور پیر کو اضافے کی پیشگوئی

 کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں کل گرج چمک کے ساتھ تیز اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے جب کہ پیر کو مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

چیف میٹرو لوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق سندھ میں ہفتے کی شام داخل ہونے والا چھٹا مون سون سسٹم گزشتہ سسٹم کی طرح طاقتور نہیں تاہم نئے سسٹم کے ذریعے شہر میں کہیں تیز اور کہیں موسلا دھار بارش کا امکان رہے گا، اتوار کی دوپہر سے شام کے دوران شہر میں بارشوں کا آغاز ہوسکتا ہے جبکہ پیر کے روز بارش کی شدت زائد رہے گی، شہر میں نئے سلسلے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

چیف میٹرو لوجسٹ کے مطابق ہفتے کو کئی روز بعد موسم ابرآلود رہنے کے بعد دوپہر کے وقت تیز دھوپ نکلی جس کی وجہ سے حدت محسوس کی گئی۔ شہر  کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.3 جبکہ کم سے کم 27.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، صبح کے وقت نمی کا تناسب 92 جبکہ شام کو 76 فیصدرہا اور مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔

بیان کے مطابق اتوار کو مطلع ابرآلود رہنے جبکہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، شہر میں کچھ مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

The post کراچی میں کل موسلا دھار بارش اور پیر کو اضافے کی پیشگوئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34HTlna

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...