لیاقت آباد سی ون ایریا میں گیس کی فراہمی معطل

 کراچی: لیاقت آباد سی ون ایریا میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی جس کے سبب مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ایکسپریس کے مطابق بارش کے بعد لیاقت آباد کے علاقے سی ون ایریا کی کچھ گلیوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی جس کے سبب مکینوں کی اذیت میں اضافہ ہوگیا۔

بارش کا پانی پہلے ہی گلیوں میں جمع ہے جب کہ کے الیکٹرک کی روش کے سبب حسب معمول بارش ہوتے ہی بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے اور اب گیس کی فراہمی بھی بند ہوگئی ہے جس کے سبب مکینوں کی اذیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ بارش کا پانی کہیں گیس کی لائنوں میں نہ چلا گیا ہو کیوں کہ کچھ جگہ گیس آرہی ہے اور کچھ جگہ گیس کی فراہمی معطل ہے، سوئی گیس عملے سے مطالبہ ہے کہ ترجیحی بنیادوں پر مسئلہ حل کیا جائے۔

The post لیاقت آباد سی ون ایریا میں گیس کی فراہمی معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Qqhru9

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...