اسلام آباد: حکومت نے رویت ہلال کمیٹی سے متعلق نئی قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں وزارت مذہبی امور نے قانونی مسودہ غور کے لیے وزارت کی متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے قانونی مسودہ غور کے لیے وزارت کی متعلقہ کمیٹی کو ارسال کردیا ہے، کمیٹی کی تجاویز کے بعد رویت ہلال کی تشکیل نو کے بل کا مسودہ وزارت قانون کو بھیجا جائے گا۔
نئی قانون سازی کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور ممبران کی تقرری اور مدت کا طریقہ کار طے کیا جائے گا، جب کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے سزا بھی تجویز کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے حج و عمرہ سے متعلق بھی قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے، اس قانون سازی کا مقصد حج و عمرہ سے متعلق معاملات کو قانونی تحفظ فراہم کرنا ہے۔
The post رویت ہلال کمیٹی سے متعلق نئی قانون سازی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gDvWFF
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box