انسانی حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے جیلوں میں قید خواتین سے متعلق وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری کو اٹارنی جنرل سے مشاورت کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مہذب معاشروں کی پہچان انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے سے ہوتی ہے، انسانی حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے جیلوں میں قید بے سہارا اورمصیبت زدہ خواتین کی حالت زاربہتربنانے کیلئے اقدامات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے گزشتہ روزانسانی حقوق کی وزیرشیریں مزاری سے تفصیلی مشاورت کی تھی جس میں وزیراعظم کوجیلوں میں قید خواتین کوریلیف فراہم کرنے کیلئے سفارشات پیش کی گئی تھی۔

اس سے قبل وزیراعظم نے جیلوں میں قید خواتین کی حالت زارکا نوٹس لیا تھا۔

The post انسانی حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31xH56Q

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...