پشاور:
گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی زیر صدارت خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی کا گورنر ہاؤس پشاور میں اجلاس ہوا ہے جس میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد آد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی زیر صدارت خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی کا گورنر ہاؤس پشاور میں اجلاس منعقد ہوا ہے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان،کورکمانڈر لیفٹننٹ جنرل نعمان محمود سمیت چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر خیبر پختونخوا نظام الدین، سیکرٹری محکمہ داخلہ، سیکرٹری محکمہ قانون اور دیگر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں محرم الحرام باالخصوص عاشورہ کے پرامن جلوسوں، مجالس کے انعقاد سمیت مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا گیا اور کہا گیا کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومتی طے شدہ ایس او پیز پر عملدرآمد آد یقینی بنایا جائے۔
ایپکس اجلاس کے دران حساس علاقوں میں نو اور دس محرم کو موبائل سروس کی بندش سے متعلق ضلعی حکومتوں کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
ایپکس اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ صوبہ میں بارشوں سے ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے رابطے میں رہے۔
The post گورنر کی زیر صدارت خیبر پختون خوا ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ECuq9J
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box