ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

 کراچی: امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ ایک بار پھر تگڑا ہوگیاہے جسکے نتیجے میں انٹربینک  اور اوپن مارکیٹ میں  ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

جمعرات کو ڈالر کی قدر ایک روپے کی کمی سے 167روپے 43پیسے پر بند ہوئی، اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر قدر میں ایک روپے کی کمی واقع ہوئی جسکے نتیجے میں ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ گھٹ کر 168 روپے پر بند ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے اطمینان بخش ذخائر اور معاشی اشاریوں میں مثبت علامات ظاہر ہونے کے انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے پر اچھے اثرات مرتب ہورہےہیں۔

اس کے علاوہ  ترسیلات زر کی ریکارڈ آمد، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس میں تبدیل ہونے اور ایکسٹرنل اکاونٹ کا بحران ٹلنے کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر تنزلی کا شکار رہا۔

دوسری جانب طوفانی بارشوں کی وجہ سے تجارتی مراکز میں برسات اور سیوریج کا پانی داخل ہونے سے شہر کی بلین اور صرافہ مارکیٹیں نہیں کھل سکیں اور کاروباری سرگرمیاں بھی معطل رہیں۔

The post ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31vGbHV

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...