مون سون بارشیں؛ وفاق اور سندھ حکومت متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کرے، بلاول

 کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں بارشوں کے دوران اپنے پیاروں کو کھونے والوں اور متاثرین کے لئے معاوضے اور مالی امداد کا اعلان کریں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزراء سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں حالیہ بارشوں اور امدادی کاموں سے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، وزیرِ بلدیات ناصر شاہ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وزیر شبیر بجارانی نے پارٹی چیئرمین کو بریفنگ دی۔

شبیر بجارانی نے بلاول بھٹو زرداری کو بتایا کہ صوبے کے مختلف حصوں میں آبپاشی کے پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے نکاسی آب کی رفتار سست رہی، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بارش کے پانی کے اخراج کے لیے تمام دستیاب وسائل کو استعمال کررہا ہے، اس بات کا خیال رکھا جا رہا ہے کہ بارش کے پانی کے اخراج کے دوران نہروں کی پشتوں کو نقصان نہ پہنچے۔

ناصر حسین شاہ نے اپنی بریفنگ میں بلاول بھٹو زرداری کو کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر اور میرپورخاص کے ان علاقوں کے متعلق آگاہ کیا جہاں سے پانی نکال دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ صوبے میں ہر جگہ نکاسی آب کا کام تیزی سے جاری ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے طوفانی بارشوں کے دوران بہتر کوآرڈینیشن کے ذریعے اقدام اٹھانے پر ارکانِ سندھ کابینہ کو سراہا اور ہدایت کی کہ صوبے کے ہر شہر اور گاؤں سے بارش کے پانی کا آخری قطرہ نکالے جانے تک وزراء میدان میں موجود رہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے سندھ سمیت پورے ملک میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومت بارشوں کے دوران اپنے پیاروں کو کھونے والوں اور متاثرین کے لئے معاوضے اور مالی امداد کا اعلان کریں۔

The post مون سون بارشیں؛ وفاق اور سندھ حکومت متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کرے، بلاول appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2G8Dioe

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...