کراچی: احتساب عدالت نے 265 ایکڑ زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق موجودہ صوبائی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ روشن علی شیخ، سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ لالا فضل الرحمان اور سابق ڈائریکٹر لینڈ محمد وسیم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو 265 ایکڑ زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق سماعت ہوئی۔ نیب حکام نے موجودہ صوبائی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ روشن شیخ، سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ لالا فضل الرحمان اور سابق ڈائریکٹر لینڈ محمد وسیم کو پیش کیا۔ عدالت نے ملزمان کو 2 ستمبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان پر لانڈھی میں اسمال کاٹیج انڈسٹری کی 265 ایکڑ اراضی کو غیر قانونی طریقے سے الاٹ کرنے کا الزام ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے گذشتہ روز ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی۔
احتساب عدالت میں موجودہ صوبائی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ روشن علی شیخ کے ساتھ پیشی پر آنے والے ان کے ساتھیوں نے صحافیوں کے ساتھ بد تمیزی کی اور فوٹیج بنانے کے دوران صحافیوں سے موبائل چھیننے کی کوشش بھی کی۔
The post غیر قانونی الاٹمنٹ؛ روشن علی شیخ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QotsAz
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box