اپوزیشن چاہتی ہے کہ کرپشن کی تشریح ان کے مطابق ہو، شبلی فراز

 اسلام آباد: وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ  اپوزیشن ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں اپنے لیے این آر او لینا چاہتی ہے، وہ چاہتے ہیں کہ کرپشن کی تشریح ان کے مطابق کی جائے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کراچی کےعوام جس کرب سے گزر رہے ہیں ہم اس سے بخوبی آگاہ ہیں، کراچی کےعوام کےساتھ  پوری ہمدردیاں ہیں، وزیراعظم کراچی کی صورت حال پر متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں،  اور وزیراعلیٰ سندھ سےبھی بات ہوئی ہے، وزیراعظم نے سندھ حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اسی ہفتےکراچی کا دورہ کریں گے، اگرچہ سندھ کے عوام کی براہ راست زمہ داری ہماری نہیں لیکن وفاقی حکومت کراچی کےعوام کے ساتھ ہے اور مکمل تعاون کریں گے، ہم سندھ حکومت سے مل کر کام کررہے ہیں، ہم جو کراچی کیلئے کرنا چاہتے ہیں وہ اہم منصوبہ ہے، پر سندھ نے کبھی توجہ نہیں دی، وزیراعظم کی کوشش ہے سندھ کی عوام کو ریلیف دیا جائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے کراچی کی صورتحال پرسیاست کرنا قابل افسوس ہے، صوبائی وزیر کہتے ہیں کہ ہمیں 10 ارب روپے مل جائیں توحالات ٹھیک کر سکتے ہیں،  قمر زمان کائرہ نے کراچی کی صورتحال کے تناظر میں وفاقی حکومت پر تنقید کی، پی پی رہنماؤں نےکہا کہ پاکستان اورعمران خان ساتھ  نہیں چل سکتے،  ہم بھی یہی کہتے ہیں کہ پرانا پاکستان اورعمران خان ساتھ نہیں چل سکتے، عمراں خان اس پاکستان کی قیادت کررہے ہیں جس میں غریبوں کی بات ہوتی ہے،  پرانے پاکستان میں سیاست کو کاروبار کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، وزیراعظم ان عناصرکے ساتھ نہیں چل سکتےجنہوں نے ذاتی فائدے کے لیے قوم کا مفاد داؤ پرلگایا۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں اپنے لیے این آر او لینا چاہتی ہے، وہ چاہتے ہیں کہ کرپشن کی تشریح ان کے مطابق کریں اور جو کرپشن ہوئی ہے اس کا ان سے حساب نہ لیا جائے، جب کوئی قومی مسئلہ کھڑا ہوتا ہے تو پیپلزپارٹی کی قیادت غائب ہوجاتی ہے، ہم نےعوام کے سامنے اپوزیشن کی بلیک میلنگ عیاں کردی ہے، ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی ملک کےلیےکی جارہی ہے، عمراں خان کا کوئی ذاتی کاروبارنہیں۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی خواہش ہے کہ کسی طرح حکومت کو ناکام بنایاجائے، اس میں کوئی شک نہیں کہ مہنگائی ہے لیکن اب ہر شعبے میں بہتری آرہی ہے، تھوڑی تاخیر ہوئی ہے لیکن عوام کو اس کے بہتر نتائج نظر آئیں گے، ہماری حکومت نے کامیابی سے کورونا وباء پر تقریبا قابو پالیا ہے، ہمارے فیصلوں کا محور عوام ہے۔

 

The post اپوزیشن چاہتی ہے کہ کرپشن کی تشریح ان کے مطابق ہو، شبلی فراز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32JvgcO

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...