محرم الحرام کے دوران امن وامان کے لیے فول پروف انتظامات کیے ہیں، ڈی جی رینجرز سندھ

 کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کے قیام کے لیے رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرز کراچی میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے دو اہم اجلاس منعقد ہوئے، جس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت پولیس، رینجرزاور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی سمیت سندھ بھرمیں عاشورہ کے حوالے سے سیکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیااوراس حوالے سے مربوط لائحہ عمل مرتب کیا گیا جب کہ دوسرے اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے جیدعلماء اور اکابرین نے شرکت کی۔

ملاقات کے دوران ڈی جی رینجرز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امن وامان کے قیام کے لیے رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ، اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے تمام علماء اکرام اور اکابرین سے مذہبی ہم آہنگی اور کورونا ایس او پی پر مکمل عمل درآمد پر زور دیا۔ علماء کے وفد نے بھی محرم الحرام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں عوام سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی شرپسند عناصر،مشکوک سر گرمی اور نا خو ش گوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار،رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

The post محرم الحرام کے دوران امن وامان کے لیے فول پروف انتظامات کیے ہیں، ڈی جی رینجرز سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gsbQy5

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...