پاکستان میں رواں سال سے الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہوجائیں گی، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک میں رواں سال سے الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہوجائیں گی۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آلودگی کی وجہ سے لوگ بیمار ہوتے ہیں تاہم وزیراعظم عمران خان ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دنیا میں بغیر ڈرائیور کے بیسیں چلیں گی جب کہ پاکستان جنوبی ایشیا کا پہلا ملک ہوگا جہاں الیکٹرک بسیں چلیں گی۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کی طلب کو سامنے رکھتے ہوئے 10 سالہ پالیسی بنانا ہوگی، آنے والے 10 سالوں میں ہمارا انرجی کا مسئلہ ہے، پاکستان نے اپنی رینوایبل انرجی پالیسی دی ہے، اس میں ہم سولر اور ونڈ انرجی پر ترجیحی بنیادوں پر کام کریں گے جب کہ اگلے 3 سے 5 سالوں میں شائد موبائل بیٹریز کو ریچارج کی ضرورت ہی نہ پڑے، بجلی کی تاریں اور گرڈ اسٹیشن بھی ختم ہو سکتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کورونا آنے سے پہلے ہم ہر چیز درآمد کررہے تھے تاہم اب پاکستان کورونا سے متعلق مصنوعات کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے۔

قبل ازیں سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ اس سال سے پاکستان میں الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہوجائیں گی اور 3 سالوں میں پاکستان میں ان بسوں کی مکمل مینوفیکچرنگ بھی شروع ہو جائے گی۔

The post پاکستان میں رواں سال سے الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہوجائیں گی، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34A1YzW

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...