کراچی: سی ٹی ڈی پولیس نے بین الاقوامی سطح دہشت گرد نیٹ ورک سے منسلک خطرناک ملزم گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن پولیس نے کراچی ڈسٹرکٹ ایسٹ میں کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح کے دہشت گرد نیٹ ورک سے منسلک خطرناک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
انچارج سی ٹی ڈی علی رضا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ حساس ادارے کی اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی، جس میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا ملزم نثار علی عرف شاہ جی گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے قبضے سے ایک دستی بم، کلاشنکوف اور رپیٹر برآمد ہوا۔
انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتا ملزم متعدد افراد کو ذہن سازی کرکے دہشت گردی کی تربیت کے لئے بیرون ملک بھیج چکا ہے، اورملک میں ایک نیا گروپ تشکیل دے رہا تھا، جب کہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی جسے ناکام بنایا گیا، ملزم کے مزید ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
The post بین الاقوامی دہشت گرد نیٹ ورک کا خطرناک ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/318CkAc
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box