وزیر اعلیٰ سندھ کی آئی جی کو لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کی ہدایت

 کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس کو صوبے میں لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی۔

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ سندھ میں کورونا وائرس کےمزید کیسز سامنے آئے ہیں، صوبے میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 440 ہوگئی ہے، ان میں 151 سکھر فیز ون، 114 سکھر فیز 2 اور 7 لاڑکانہ میں رکھے گئے زائرین ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو لاک ڈاؤن کو سخت کرنے کی ہدایت دے دی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ابھی تک شہر میں گھوم رہے ہیں، لوگوں کا تعاون عوام کی صحت کا ضامن ہے، اس لئے عوام لاک ڈاؤن اور حکومت کے فیصلوں کا احترام کریں، عوام کو ایک مرتبہ ان کے اپنے بچوں، خاندان اور صوبے اور ملک کے عوام کی صحت کی خاطر لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے خوشی سے نہیں بلکہ تکلیف سے مساجد میں جماعت کو بہت محدود کروایا ہے، یہ فیصلہ عوا م کی صحت کے پیش نظر علماء کی مشاورت سے کیا، میں نے خود گھر میں جمعۃ المبارک کی نماز مسجد سے پیش امام کی آنے والی آواز سے ادا کی۔

The post وزیر اعلیٰ سندھ کی آئی جی کو لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QMVAxE

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...