وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی اور دیگر شہروں میں بارشوں کے باعث پہلے ہی شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، موجودہ مشکل حالات میں بارش کی تباہی اور نقصانات سے پریشان عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے تک اضافے کی سفارش

گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری بھیجتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9.71 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے دام میں 9.50 روپے تک اضافے کی سفارش کی تھی۔

ملک میں نئے قواعد و ضوابط کے تحت ہر 15 روز میں پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔

The post وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34O8kfq

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...