ناقص تعمیر، پانی کی عدم نکاسی، شاہراہیں اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

 کراچی: کراچی میں بارشوں کے بعد شاہراہیں اورسڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں جب کہ سڑکوں پربڑے بڑے گڑھے پڑ گئے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔

کراچی میں حالیہ مو ن سون کی با رشو ں کا سلسلہ جا ری ہے جس کی وجہ سے سڑکیں ادھڑ کر رہ گئی جگہ جگہ سڑکو ں پر بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئیں، بعض مقامات پر سڑکیں بیٹھ کر دھنس گئی ہیں، مر کز ی سڑکوں کے ساتھ گلی محلو ں میں بھی یہی صورتحال ہو گئی۔

شاہراہ فیصل کواربوں روپے میں دوبا رہ تعمیر کیا گیا تھا جو ڈرگ روڈ انڈر پاس کے قریب دھنس گئی جس سے کو ئی حادثہ رونما ہو نے کا خدشہ ہے، نا تھا خان پل پر بھی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ،فا ئن آرکیڈ کے سامنے سڑک کا حال خستہ ہوگیا، ملیر15 پر بھی سڑک ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہو گئی۔

کو رنگی ایکسپریس وے بھی جگہ جگہ سے ٹو ٹ پھوٹ گئی، یو نی ورسٹی روڈ بھی کئی مقامات سے ادھڑ گئی ، عزیزآباد ،کر یم آباد ، لیاقت آباد دس نمبر ، ڈاک خانے پر سڑک انتہا ئی زبوں حالی کا شکار ہو گئی ،کو رنگی کر اسنگ پر بھی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ واٹر پمپ چورنگی ، پیالہ ہو ٹل ، طا ہر ولا چورنگی ، لنڈی کو تل چور نگی سمیت ضلع وسطی میں مر کزی اور گلیو ں کی حالت زبوں حالی کاشکار ہے، اسی طر ح اولڈ سٹی ایر یا ، لیاری ، شومارکیٹ ، گاڑدن سمیت مختلف علاقوں میں گلیو ں محلو ں میں صورتحال انتہا ئی خراب ہو گئی۔

اسی طر ح ضلع غربی میں بلد یہ ٹاؤن ، اورنگی ٹاؤن کی گلیو ں کی حالت انتہا ئی خراب ہے جس کی وجہ سے شہر یو ں کو شد ید مشکلات کاسامنا کر نا پڑ رہا ہے ،ضلع کورنگی میں کو رنگی ، شاہ فیصل کا لو نی، ملیر ، جعفر طیار سوسائٹی ، گر ین ٹاؤن میں جگہ جگہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں، ضلع شرقی میں بھی گلشن اقبا ل تیر ہ ڈی ون ، ٹو ، تھری میں سڑکیں کھنڈر کا منظر پیش کر ر ہی ہیں، با رشو ں کے بعد صورتحال مز ید خراب ہو گئی ،عابد ٹاؤن اور اس کے اطراف میں بھی سڑکیں ٹوٹ پھو ٹ کاشکار ہیں۔

کر اچی میں بلد یاتی نظا م کل ختم ہو رہا ہے اور با رشوں کا سلسلہ اب جا ری ہے تا ہم اب سند ھ حکومت کی ذمے داری ہے کہ کر اچی میں مر کز ی اور علاقائی سڑکیں جو با رشو ں میں متاثر ہو ئی ہیں ان کی فو ری مرمت کی جا ئے تا کہ شہر یو ں کو اس اذیت سے چھٹکار ا مل سکے۔

The post ناقص تعمیر، پانی کی عدم نکاسی، شاہراہیں اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hyLcVB

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...