Showing posts with label urdu news. Show all posts
Showing posts with label urdu news. Show all posts

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان: اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں اوباش نوجوان دو بھائیوں نے 14 لڑکے کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے، پولیس تھانہ تبسم شہید نے رحمان علی نامی 14 سالہ لڑکے کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں لڑکے سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکے کے والد عبدالغفار کی مدعیت میں 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مدعی نے بیان دیا ہے کہ گزشتہ شب اپنے رقبہ پر بیٹے کے ہمراہ کام کر رہا تھا، رات کے کھانے کے وقت بیٹے کو دودھ لینے گھر بھیجا تو راستے میں اوباش دو سگے بھائیوں شہباز اور شہزاد نے بیٹے کو پکڑا اور ساتھ لے گئے اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، تاہم ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

The post رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rZIUag

ٹی ٹی پی قانون کے مطابق چلے تو ٹھیک ورنہ پہلے بھی لڑے اب بھی لڑلیں گے، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی قانون کے مطابق چلے گی تو ٹھیک ہے ورنہ ان سے پہلے بھی لڑے تھے اور آئندہ بھی لڑیں گے، سانحہ اے پی ایس کے تمام ذمہ داران جہنم واصل ہوچکے ہیں۔

یہ بات فواد چوہدری نے فرخ حبیب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ فواد چوہدری نے تحریک طالبان پاکستان کے حوالے سے کہا کہ ٹی ٹی پی سے بات چیت جاری ہے، ریاست کی رٹ برقرار رہے گی، ٹی ٹی پی قانون کے مطابق چلے گی تو ٹھیک ہے ورنہ ان سے پہلے بھی لڑے تھے اور آئندہ بھی لڑیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا چاہتی ہے، الیکشن کمیشن میں بہت سی شدت پسند جماعتیں رجسٹرڈ ہیں، تحریک لبیک کی فنڈنگ کا کوئی پتا نہیں، جے یو آئی پر فارن فنڈنگ سے متعلق سنجیدہ چارجز ہیں، پیپلز پارٹی کی بھی فارن فنڈنگ کا کوئی جواب نہیں ، وزیراعلی سندھ کو دھمکیاں دینے سے گریز کرنا چاہیے اسی طرح ن لیگ کے ایک بھی ڈونر کا ریکارڈ موجود نہیں۔

سانحہ اے پی ایس سے متعلق سوال پر فواد چوہدری ںے کہا کہ اس سانحے کے تمام ذمہ داران جہنم واصل ہوچکے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی فرخ حبیب نے کہا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں تمام ریکارڈ جمع کرایا اور اس ضمن میں 22 والیم جمع کرائے جب کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے آج تک فارن فنڈنگ میں کوئی ریکارڈ جمع نہیں کرایا، دونوں جماعتوں نے درجنوں اکاؤںٹس کو چھپایا، تمام جماعتوں کے کھاتے سامنے آنے چاہئیں۔

The post ٹی ٹی پی قانون کے مطابق چلے تو ٹھیک ورنہ پہلے بھی لڑے اب بھی لڑلیں گے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lYCAvM

کراچی میں وکیل عرفان مہر کے قتل میں سالا اور سالیاں ملوث نکلیں

کراچی: پولیس حکام نے بتایا کہ بار کونسل کے ممبر اور وکیل عرفان مہر کے قتل میں ملوث ملزم اکبر مقتول کا سالا ہے۔ 

سی ٹی ڈی حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قائم مقام کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں قتل ہونے والے ایڈوکیٹ عرفان مہر کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی میں گاڑی پر فائرنگ سے وکیل جاں بحق

کراچی چیف پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت اکبر کے نام سے ہوئی ہے جو مقتول عرفان مہر کا سالا ہے، جب کہ قاتل کی دو سگی بہنیں بھی اس واردات میں ملوث ہیں، یہاں تک کہ ایک بیوہ بہن نے اپنے بھائی اکبر کو اسلحہ خریدنے اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کے لئے پیسے بھی دیئے۔

غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ ملزمان کی کوئی سیاسی جماعت سے وابستگی نہیں بلکہ انھوں نے گھریلو رنجش پر بہنوئی کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا۔ ملزم اکبر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا ملازم ہے جب کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کے لیے عرفان مہر کو قتل کیا گیا۔

واضح رہے کہ یکم دسمبر کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں عرفان مہر کو اس وقت قتل کیا گیا، جب مقتول اپنے بچوں کو اسکول چھوڑ کر گھر واپس جارہا تھا۔

 

The post کراچی میں وکیل عرفان مہر کے قتل میں سالا اور سالیاں ملوث نکلیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3s0u1o2

قطر ائیرویز کا پاکستان سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان

لاہور: قطر ائیرویز پاکستان سے ہفتہ وار 56 پروازیں آپریٹ کرے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قطر ائیرویز نے پاکستان سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت قطر ائیرویز پاکستان سے ہفتہ وار 56 پروازیں آپریٹ کرے گا۔قطر ائیرویز نے پاکستان کے لیے 31 مئی 2022 تک شیڈول جاری کردیا۔

حکام قطرایئرویز کا کہنا ہے کہ قطر ائیرویز کراچی، لاہور سمیت 5 بڑے شہروں سے دوحہ کے لیے پروازیں آپریٹ کرے گا، لاہور، اسلام آباد، کراچی سے روزانہ 2،2  پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، جب کہ پشاور اور سیالکوٹ سے روزانہ ایک ایک پرواز آپریٹ کی جائے گی۔ حکام نے  بتایا کہ قطرائیرویز لاہور سے بذریعہ دوحہ 140 ممالک میں مسافروں کو رسائی فراہم کرے گا۔

 

 

The post قطر ائیرویز کا پاکستان سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31XjWNx

برقع پہن کر خواتین سے نازیبا حرکات کرنیوالا نوجوان شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

گوجرانوالہ: برقع پہن کر خواتین سے بدتمیزی کرنے والے اوباش نوجوان کو عوام نے تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں برقع پہن کر خواتین سے نازیبا حرکات کرنے والا اوباش نوجوان شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، عوام نے اوباش کی درگت بنا کر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ڈسکہ کا رہائشی عمر نامی نوجوان برقع پہن کر بازار میں گھوم رہا تھا اور خریداری کے لئے آنے والی خواتین کو چھیڑتا اور ان کے ساتھ نازیبا حرکات کررہا تھا، تاہم  شہریوں اور دکانداروں نے برقع پوش شخص کو پکڑ لیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، تھانہ  کوتوالی پولیس نے عمر عدیل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

The post برقع پہن کر خواتین سے نازیبا حرکات کرنیوالا نوجوان شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ET5k0n

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ای وی ایم کے ذریعے کرانا لازمی قرار

 لاہور: پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرونگ ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے کرانا لازمی قراردے دیا.

حکومت پنجاب کے جاری کردہ آرڈیننس میں الیکٹرونگ ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ لازم قراردیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سیکرٹ بیلٹ کے ذریعے ہوں گے، میئر، ڈپٹی میئر اور کونسلرز کا جوائنٹ پینل ہوگا اور سادہ اکثریت سے امیدوار کامیاب ہوں گے۔

آرڈیننس کے مطابق الیکشن میں سیاسی جماعت یا آزاد افراد پینل کی شکل میں ہی الیکشن لڑسکیں گے، تمام کیٹگریز کے لئے پینل نہ دینے والے الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب حكومت کا بلدیاتی انتخابات الیكٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے كرانے كا فیصلہ

اس کے علاوہ کو نسلر کا الیکشن لڑنے کے لئے عمر 21 سال ہوگی، میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لئے عمر 25 سال ہوگی، یوتھ کے لئے عمر کم ازکم 18 سال اورزیادہ سے زیادہ 32 سال ہوگی جب کہ منتخب ارکان کو کونسل کے پہلے اجلاس کی تاریخ کے 60 دن کے اندر رکنیت کاحلف اٹھانا لازم ہوگا۔

The post پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ای وی ایم کے ذریعے کرانا لازمی قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dGHglq

پشاور میں پولیس کی کارروائی میں 2 افغان دہشت گرد ہلاک

پشاور: پولیس کی کارروائی میں   مطلوب خطرناک دو اشتہاری مجرمان ہلاک ہوگئے۔ 

سی سی پی او عباس احسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پشاور پولیس کی کارروائی کے دوران مقابلے میں 2 انتہائی خطرناک اور اشتہاری مجرمان ہلاک ہوگئے، دونوں دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے، اور پولیس مقابلے سمیت 13 قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات کے علاوہ بھتہ خوری میں بھی مطلوب تھے۔

سی سی پی او عباس احسن نے بتایا کہ ملزمان کی اطلاع پر پہلے تھانہ ناصر باغ کی حدود میں کارروائی کی گئی، ناصر باغ میں چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار راحت زخمی ہوا، ملزمان ناصر باغ سے فرار ہو کر تھانہ پشتخرہ کی حدود تاج آباد قبرستان میں روپوش ہوئے تھے، اطلاع ملنے پر جیسے ہی پولیس ٹیم تاج آباد قبرستان پہنچی تو ملزمان نے دوبارہ پولیس پارٹی پہ اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

عباس احسن کے مطابق کارروائی کے دوران موقع سے دو پستول اور مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل تحویل میں لے لیا گیا ہے، اور ملزمان کے موبائل سے ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے، ڈیٹا سامنے آنے پر ان کے دیگر ساتھیوں کا بھی پیچھا کیا جائے گا، لاشوں کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سی سی پی او کا کہنا تھا کہ ملزمان نے خطرناک ہیئت اختیار کر لی تھی، بھتہ خوری سمیت قتل مقاتلہ ملزمان کا پسندیدہ مشغلہ تھا، ملزمان نے اپنے قریبی رشتے داروں کو بھی معاف نہیں کیا تھا۔ احسن عباس نے کہا کہ ملک میں بھتہ خوری سمیت کسی بھی قسم کی جرم کی کوئی گنجائش نہیں، بھتہ خوری کے خلاف منظم کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

The post پشاور میں پولیس کی کارروائی میں 2 افغان دہشت گرد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lWZK5T

اسموگ کی شدت برقرار؛ لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

 لاہور: اسموگ نے لاہور کا پیچھا نہ چھوڑا اور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج پھر پہلے نمبر پر ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر ہے جہاں ائیرکوالٹی انڈیکس 349 ریکارڈ کیا گیا۔

شہر کے علاقے کو ٹ لکھپت میں ائیر کوالٹی انڈیکس 542 ریکارڈ کیا گیا، ماڈل ٹاؤن میں 452، گلبرگ میں 446، انارکلی میں  424  ائیرکوالٹی انڈیکس ریکارڈ ہوا جب کہ فیصل آباد میں ائیر کوالٹی انڈیکس 364 اور گوجرانوالہ میں 258 ہے۔

گزشتہ کئی روز سے فضائی آلودگی کی وجہ سے شہریوں کا گلے کی خرابی، نزلہ زکام اور کھانسی جیسے  مسائل کا بھی  سامنا ہے۔

دوسری جانب  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ملک کے بیشترحصوں پر براعظمی ہوائیں موجود ہیں۔  پنجاب میں آج اور کل  موسم سرد اور  خشک  رہے گا۔ صوبے کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں اسموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

دنیا کے دیگر شہروں میں ویتنام کا شہر ہنوئی 231 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دوسرے جب کہ بھارتی شہر دہلی 201 ائیرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، بھارتی شہر کولکتہ چوتھے اور بنگلا دیشی شہر ڈھاکا پانچویں نمبر پر ہے۔

The post اسموگ کی شدت برقرار؛ لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3GEXzLQ

ٹانک میں پولیو کی ٹیم پر ایک اور حملہ، پولیس اہلکار شہید

ٹانک: خیبر پختونخوا کے گاؤں شادہ گرہ میں پولیو ٹیم پر ایک اور حملے میں سیکیورٹی پر مامور ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختون کے ضلع ٹانک کے گاؤں شادہ گرہ میں دہشت گردوں نے پولیو ٹیم پر حملہ کردیا، اور فائرنگ کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل نذیر احمد شہید ہوگیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شہید اہلکار کی لاش اسپتال منتقل کردی، جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سہ روز پولیو مہم کے آج تیسرے روز پولیو ٹیم پر یہ دوسراحملہ ہے، گزشتہ روز بھی اس ضلع کے گاؤں چھدرڑ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پولیو سیکیورٹی ٹیم پر حملہ کیا اور پولیس و ایف سی کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا، حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

 

The post ٹانک میں پولیو کی ٹیم پر ایک اور حملہ، پولیس اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3EREMwG

سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کا اضافہ

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 1784 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

اس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 250روپے اور 215روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں کراچی ،حیدرآباد ،سکھر ،ملتان ،لاہور ،فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 124450 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 106696 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1251.71روپے پر مستحکم رہی۔

The post سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کا اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pO7c4f

ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید، دوسرا زخمی

صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملے میں سیکیورٹی پر مامور ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گاؤں چھدرڑ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پولیو سیکیورٹی ٹیم پر حملہ کیا اور پولیس و ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔  واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جب کہ شہید اہلکار اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان میں فائرنگ سے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار شہید  

ڈی پی او ٹانک سجاد احمد نے بتایا کہ حملہ آور فرار ہوگئے ہیں، جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

گزشتہ جمعہ کے روز جی ایچ کیو کی ٹیم نے پولیو کے فارنرز حکام کے ہمراہ مذکورہ علاقے کا دورہ کیا تھا، اور اسی روز ٹانک کے گنجان آباد علاقے سے 4 کلو وزنی بم بھی برآمد ہوا تھا جسے پولیس نے ناکارہ بنایا تھا۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔

The post ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید، دوسرا زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lS0qJK

ایف آئی اے کو حمزہ اور شہباز شریف کا چالان بینکنگ کورٹ میں جمع کروانے کا حکم

لاہور: عدالت نے ایف آئی اے کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا چالان بنکنگ کورٹ میں جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف بنکنگ کورٹ لاہور میں شوگر کاروبار کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کے الزام میں کیس کی سماعت ہوئی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔

ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو مؤقف پیش کیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ایف آئی اے نے چالان تیار کرلیا ہے،  شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت بنکنگ کورٹ کا دائرہ اختیار نہیں ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شہباز شریف اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے میں پیش رفت

عدالت نے ایف آئی کے وکیل پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ اعتراض عدالت نے قانون کے مطابق حل کرنا ہے، آپ اپنے طور پر کیوں کہہ رہے ہیں یہ چالان ادھر نہیں جمع ہونا کسی اور عدالت میں جمع ہونا ہے۔

وکیل ایف آئی اے نے عدالت سے کہا کہ ہم چالان متعلقہ عدالت کے سامنے پیش کریں گے، عدالت نے یہ نہیں کہا تھا کہ چالان بینکنگ جرائم کورٹ میں جمع کرائیں، ہمارا اعتراض ہے کہ بیکنگ جرائم کورٹ کے پاس اس کیس کو سننے کا اختیار نہیں۔

عدالت نے ایک بار پھر ایف آئی اے کے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ درخواستیں یہاں چل رہی ہیں آپ کیسے کسی اور کیس میں چالان جمع کرا سکتے ہیں،آپ عدالت کو گمراہ نہ کرو،  آپ کا اعتراض متعلقہ عدالت سن کے فیصلہ کر دے گی۔ عدالت نے ایف آئی اے کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا چالان بنکنگ کورٹ میں جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ ہمارے پاس چالان کی کاپی موجود ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ چالان کی کاپی نہیں آج اصل چالان عدالت میں جمع کرائیں۔ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت سے جانے کی اجازت دیتے ہوئے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی۔

The post ایف آئی اے کو حمزہ اور شہباز شریف کا چالان بینکنگ کورٹ میں جمع کروانے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lUvGYz

وزیراعلیٰ پنجاب نے ریسکیو 1122 موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ریسکیو1122 موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ آفس میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ اس ایپلی کیشن سے ایمرجنسیز کوبروقت رسپانس کرنے میں مدد ملے گی، پنجاب کے شہریوں کوانکی دہلیز پر ایمرجنسی سروسزکی فوری فراہمی کیلئے موبائل ایپلی کیشن کلیدی کردار ادا کرے گی، ریسکیو سروس اب تک ایک کروڑ سے زائد ایمرجنسی متاثرین کوریسکیو کرچکی ہے جب کہ پنجاب کے دور درازعلاقوں میں ریسکیوائیرایمبولینس جلد شروع کردی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایپ نہ صرف غیر ضروری کالز کو ختم کرے گی بلکہ پنجاب میں ایمرجنسی سروسز کے معیار کو بھی بہتر بنائے گی، ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے کیلئے جائے حادثہ کے درست مقام تک رسائی حاصل ہوگی، سروس کی توسیع کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ موبائل ایپ ایک گیم چینجر ثابت ہوگی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ موبائل ایپ پنجاب کے شہریوں کو بروقت ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے کیلئے ایک بہترین اقدام ہے، سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن سے شہریوں کو سروسز کی فراہمی بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے، ریسکیوسروس کا دائرہ کار جون تک ہر تحصیل تک بڑھا دیاجائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں موٹر بائیکس ریسکیو سروس کا دائرہ کار باقی 27 اضلاع تک بڑھایا جا رہا ہے جب کہ پنجاب جنوبی ایشیاء کا پہلا صوبہ ہوگا جہاں ریسکیو ائیر ایمبولینس کاآغاز ہونے جارہاہے اور اس کی منظوری دے دی ہے۔

The post وزیراعلیٰ پنجاب نے ریسکیو 1122 موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oHVRn1

مسلم لیگ ن ضلع گجرانوالہ کی اعلی قیادت پر بھاری جرمانے عائد

لاہور:  اینٹی کرپشن پنجاب نے لیگی رہنماؤں خرم دستگیر کے والد غلام دستگیر خان ، مدثر قیوم ناہرہ ، مظہر قیوم ناہرہ اور ناہرہ برادران کے عزیز شہباز احمد چٹھہ پر جرمانے عائد کردیئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق  اینٹی کرپشن پنجاب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں پر بھاری جرمانے عائد کردیئے ہیں، اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ان رہنماؤں پر سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کرنے پر کروڑوں روپے تاوان عائد کیا گیا ہے، اینٹی کرپشن کی انکوائریوں کے بعد متعلقہ محکموں کی طرف سے بھاری جرمانوں کی وصولی کے لئے مراسلے جاری کر دئے گئے ہیں، اور جرمانوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں جائیداد کی نیلامی اور گرفتاریوں کا عمل شروع کیا جائے گا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطبق سابق ایم این اے غلام دستگیر خان کو 2 کروڑ 51 لاکھ تاوان کا نوٹس محکمہ ہائی وے نے جاری کردیا ہے، غلام دستگیر خان کو اینٹی کرپشن کی انکوائری کی بنیاد پر تاوان کا نوٹس جاری ہوا، اور تاوان کا نوٹس ڈسٹرکٹ رینٹ اسیسمنٹ کمیٹی کی منظوری کے بعد جاری ہوا۔ غلام دستگیر خان نے محکمہ ہائی وے کی زمین پر غیر قانونی پیٹرول پمپ تعمیر کیا تھا جسے پہلے ہی گرا دیا گیا تھا۔

اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ مدثر قیوم ناہرہ اور مظہر قیوم ناہرہ کو 6 لاکھ 36 ہزار تاوان کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، تاوان کا نوٹس سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کی وجہ سے اینٹی کرپشن کی انکوائری کے بعد جاری کیا گیا، ناہرہ برادران کے عزیز شہباز احمد چٹھہ کو 2 کروڑ 40 لاکھ تاوان کا نوٹس جاری کیا گیا۔  شہباز احمد چٹھہ نے 417 کنال سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہوا تھا، تاوان کا نوٹس سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کی مد میں کیا گیا، پنجاب بھر میں قبضہ مافیا اور کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں، سرکاری املاک کی حفاظت متعلقہ محکموں کی اولین ترجیہی ہونی چاہیے۔

The post مسلم لیگ ن ضلع گجرانوالہ کی اعلی قیادت پر بھاری جرمانے عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lURD9N

گوادر؛ بلوچستان کو حق دو تحریک کی ریلی، ہزاروں شریک

کوئٹہ: گوادر میں بلوچستان کا تاریخی عوامی اجتماع حد نگاہ ہزاروں لوگوں کی ریلی، سیکڑوں خواتین اجتماع میں شریک رہیں۔

گوادر میں 26 روز سے مطالبات کے حق میں بلوچستان کو حق دو تحریک کے زیر اہتمام جاری دھرنے سے انسانی حقوق کے عالمی دن پر بلوچستان کی تاریخی ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکاء مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے دھرنے کے مقام پر پہنچے جہاں ریلی کے شرکا سے بلوچستان کو حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلی میں ہزاروں افراد کی شرکت حکومت کی ماہی گیر،مزدور کش پالیسیوں کے خلاف ریفرنڈم ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت حق دو تحریک کے مطالبات منظور کرے نہیں تو عوام کا سمندر حکمرانوں کوبہاکر لے جائیگا۔

The post گوادر؛ بلوچستان کو حق دو تحریک کی ریلی، ہزاروں شریک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oJWhcr

سپریم کورٹ؛ ماتحت عدلیہ سندھ میں بھرتیوں کا جائزہ لینے کیلیے کمیٹی تشکیل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سندھ کی ماتحت عدلیہ میں بھرتیوں کے معاملے کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی جب کہ عدالت نے رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کو بھرتیوں کا تمام ریکارڈ پیش کرنیکا حکم دے دیا۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سماعت کی،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا بھرتیوں کیلیے نہ ٹیسٹ ہوئے نہ انٹرویوز ہوئے اور اشتہار کے بغیر بھی بھرتیاں ہوئیں،عمر کی حد اور ڈومیسائل سے متعلق رولز نرم کرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا ماتحت عدلیہ کی بھرتیوں میں بڑے پیمانے پر رولز کی خلاف ورزیاں ہوئیں،بھرتیوں پر پورے سندھ میں شور مچا ہوا تھا،سندھ ہائیکورٹ نے سپروائزری کے دائرہ اختیار میں کیا ایکشن لیا۔رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے کہا ماتحت عدلیہ میں2000 سے تقرریوں کا یہی طریقہ کار فالو کیا گیا ہے۔

عدالت عظمیٰ نے سماعت یکم جنوری 2022 تک ملتوی کردی ۔علاوہ ازیں چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا بیوروکریسی کی فیصلہ سازی میں تاخیر سے عدالتی بوجھ میں اضافہ ہوتا ہے، عوام کی پریشانیوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے، بیوروکریسی اپنی ذ مہ داریاں ایمانداری، شفافیت اور قانون کے مطابق ادا کرے۔ یہ بات چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں نیشنل مینجمنٹ کورس کے وفد سے ملاقات میں کہی، وفد نے ڈاکٹر اعجاز منیر کی سربراہی میںان سے ملاقات کی۔

چیف جسٹس نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بیوروکریسی کا کام پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے عوامی شکایات کا ازالہ کرنا ہے، بنیادی حقوق کی فراہمی سے ہی عوام اور بیوروکریسی میں فاصلہ کم ہوگا، اچھے افسران کے بغیر گڈگورننس کا قیام ناممکن ہے۔

The post سپریم کورٹ؛ ماتحت عدلیہ سندھ میں بھرتیوں کا جائزہ لینے کیلیے کمیٹی تشکیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3IBhzkF

حکومت نے مہنگائی کنٹرول نہ کی تو ساری پرفارمنس ختم، پرویزالٰہی

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ حکومت نے اگر مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا توساری پرفارمنس ختم ہو جائے گی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی سے پولیٹیکل کوآرڈی نیٹر اسپیکر پنجاب اسمبلی و صدر مسلم لیگ راولپنڈی زبیر احمد خان نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے ہدایات لیں۔

پرویزالٰہی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مہنگائی کی وجہ سے عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں صرف زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کرنا پڑیں گے۔ حکومت جان لے کہ اگر مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا توساری پرفارمنس ختم ہو جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں اومیکرون کے مزید کیس سامنے آنے پر صوبوں کو فوری طور پر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہو گا۔

 

The post حکومت نے مہنگائی کنٹرول نہ کی تو ساری پرفارمنس ختم، پرویزالٰہی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ygT07x

عمران خان نواز شریف کے منصوبے پر اپنی تختیاں لگاتے ہیں، ن لیگ

اسلام آباد / کراچی: مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کراچی میں وزیراعظم کے گرین لائن منصوبے کے افتتاح کے ردعمل میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان شکر کریں کہ نواز شریف یہ منصوبے شروع کرگئے، آج عمران خان ان منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نواز شریف کے لگائے منصوبہ کا افتتاح کردیا، کرائے کے ترجمان سمجھتے ہیں کہ عوام کو بیوقوف بنایا جاسکتا ہے مگر لوگ سچ جانتے ہیں، گرین لائن کراچی کا منصوبہ نوازشریف کا منصوبہ تھا، نواز شریف نے لاہور، ملتان اور کراچی میں یہ ٹرانسپورٹ کے منصوبے شروع کئے، وزیر اعظم عمران خان شکر کریں کہ نواز شریف یہ منصوبے شروع کرگئے، اب عمران خان ان منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آئی ہے  جب نواز شریف وزیراعظم تھے اس وقت پاکستان 117 پر 2018  میں آیا تھا، 2013- 14 ،میں یہ کرپشن انڈیکس 127 پر تھا، مسلم لیگ ن کی حکومت ختم ہوئی وہ انڈیکس 117 پر ہے جنھوں نے 90 دن میں کرپشن ختم کرنا تھی وہ آج 120  سے 124 پر پہنچ گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ رپورٹ کہتی ہے کہ اس حکومت کا احتساب غیر جانبدار نہیں ہے، 93 فیصد لوگ کہتے ہیں سب سے مہنگائی پی ٹی آئی کے دور میں بڑھی ہے 86 فیصد عوام کہہ رہے ہیں 3 سال میں ان کی آمدن سکڑ گئی ہے، بے روز گاری بھی ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، نالائقی اور نااہلی اور کرپشن بلند ترین سطح پر ہے، کرونا ریلیف فنڈ پر بھی ان چوروں نے ڈاکا ڈالا، گرینوس سیل بنائے تاکہ اپنی کرپشن چھپائی جاسکے۔

ترجمان ن لیگ نے کہا آڈیٹر جنرل کہہ رہا ہے 40  ارب روپے کا کورونا فنڈ میں ڈاکہ ڈالا گیا ہے، آئی ایم ایف نے کہا کہ کورونا فنڈ میں ملنے والی قسط میں کرونا فنڈز ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں فیک ٹرانزیکشن ہوئیں جسکا کوئی ریکارڈ نہیں 25 ارب روپے کا اس پروگرام میں بھی ڈاکہ ڈالا گیا ہے، یوٹیلیٹی کارپوریشن میں ناقص اشیاء خریدیں گئی کسی قسم کی مانیڑنگ نہیں تھا اس میں 10 بلین میں سے 5 بلین کا یوٹیلیٹی اسٹورز میں ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ انہوں نے ای وی ایم سے الیکشن کروانا ہے، این ڈی ایم اے میں 6 ارب کا ڈاکہ ڈالا گیا ہے، حق دار لوگوں کے حق میں سے بنی گالہ پیسہ گیا اور ڈاکہ ڈالا گیا. ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں نشاندہی ہے کہ بجلی اور گیس میں مافیاز گھسے ہوئے ہیں، آٹا، چینی دوائی کی مانیرنگ کون کریگا؟، جھوٹ فراڈ اور دھوکہ ہر صبح پاکستان کے عوام کو دیتے ہیں، ان کا ہر بیان پاکستان کے عوام کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔

کراچی سے کورٹ رپورٹر کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ایک منصوبہ بتادے جو اس نے شروع کیا ہو، پتا کریں بسوں کی خریداری میں کون سا وزیر پیسے مانگ رہا تھا، کیا یہ چیئرمین نیب کو نظر نہیں آیا، گرین لائن کا 3 ماہ کا کام 3 سال میں مکمل ہونے کے بعد آج افتتاح ہو رہا ہے، وزیراعظم کو ویسے بھی دوسروں کے منصوبوں پر تختیاں لگانے کا شوق ہے، ہم گرین لائن میں ٹریک اور اسٹیشن تک تمام ادائیگی کرچکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ تیسرا سال چل رہا ہے لیکن کیس وہی ہیں، نئے آرڈیننس کا نہ حکومت کو خود پتہ ہے نہ نیب کو نہ عدالتوں کو، سیاسی انجینئرنگ کے لیے ریفرنس بنائے جاتے ہیں، چیئرمین نیب کو چیلنج کرتا ہوں کہ عوام کو بتائیں کہ کن سیاستدانوں کیخلاف ریفرنس بنائے ہیں،کیا چیئرمین نیب قانون سے بالاتر ہیں، چئرمین نیب6اکتوبر کو ریٹائرڈ ہوچکے ہیں،آج چیئرمین نیب ڈیلی ویجز پر کام کررہے ہیں، آج پاکستان میں نہ جمہوریت ہے نہ اخلاقی قدریں۔

لیگی رہنما احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان سمیت پی ٹی آ ئی وزرا کل تک میٹرو بس کو گالیاں نکالتے تھے اور اسے جنگلہ بس کہتے تھے آج اس کے قصیدے پڑھ رہے ہیں ،کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وزیر اعظم خالی اور خیالی اعلانات کرنے کے بجائے عملی طور سندھ کے لیے منصوبے دیں، ماس ٹرانزٹ کو جنگلا بس کہنے والے کو فیتا کاٹتے ہوئے شرم سے مر جانا چاہیے تھا، وزیراعظم نے نامکمل منصوبے کا افتتاح کیا جس کا نہ سَر ہے اور نہ ہی پاؤں ہیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کراچی پریس کلب کو گرانٹ دینے کی تقریب کے موقع پر اظہار خیال اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم بے شک سندھ کو اپنا صوبہ نہ سمجھیں مگر سندھ پاکستان کا صوبہ ہے، گذشتہ ساڑھے 3سال کے دوران وزیر اعظم صرف 4 سے 5 مرتبہ چند گھنٹوں کے لیے ہی سندھ آ ئے ہیں، وزیراعظم سندھ چند دنوں کے لیے یہاں آئیں، وزیر اعظم خالی اور خیالی اعلانات کرنے کے بجائے عملی طور سندھ کے لیے منصوبے دیں، وزیر اعظم کو سندھ میں کینسر کے مفت علاج کے اسپتال دیکھ کر تکلیف تو ہوگی، وزیراعظم تھر جانے والی شاہراہ پر بھی سفر کریں جو پیپلزپارٹی کی عوامی حکومت نے تعمیر کی ہے، وزیر اعظم این آئی سی وی ڈی بھی دیکھیں جہاں پورے ملک کے عوام کا مفت علاج ہوتا ہے، فائر بریگیڈ ہوں یا گرین لائیں منصوبہ یہ سابقہ وفاقی حکومت کے منصوبے تھے جس پر موجودہ نااہل وزیر اعظم اپنی تختیاں لگا رہا ہے۔

سعید غنی نے وزیر اعظم عمران خان کو مناظرے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو ہمارے چیئرمین کیساتھ براہ راست مناظرے پر بٹھا دیں، بلاول ان کو 5 منٹ میں چت نہ کریں تو ہم خود کوجیالا نہیں کہیں گے، عمران خان کی حکومت کی وجہ سے لوگوں کاجینا محال ہوگیا ہے، وزیراعظم سندھ میں کبھی 2یا 3روزہ دورے پر نہیں آئے، سندھ کے دورے پراس طرح آتا ہے جیسے لوگ باہر جا کر کھانا کھاتے ہیں، عمران خان جب سے وزیراعظم بنے کوئی رات سندھ یا کراچی میں نہیں گزاری۔

انہوں نے کہا کہ بلاول اورآصف زرداری کو میچور سیاستدان ماناجاتا ہے امریکاکا صدر اگر فون نہیں کرتا ہے تو سزا پاکستانیوں کومت دو، اسد عمر خود کو کراچی کا کہتا ہے مگر الیکشن اسلام آباد سے لڑا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ایم کیو ایم کے منہ کو خون لگا ہوا ہے کراچی کے شہریوں نے بہت بھگت لیا ہے اب کراچی کے شہری خونریزی نہیں چاہتے ہیں شہری اب ایم کیو ایم نہیں چاہتے ہیں لوگوں کو لڑانے کی سازش نہیں ہونے دیں گے۔

شازیہ عطا مری نے وزیراعظم کی تقریر پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے مل کر کراچی کو ماموں بنانے کی کوشش کی اور وزیر اعظم جھوٹوں کے سردار ہی نہیں پگ دار بھی ہیں، انھوں نے کہا کہ کیا عمران خان حکومت نے کل کراچی کی بجلی 4 روپے فی یونٹ مہنگی نہیں کی؟، عمران خان اور مودی کا کراچی کے لیے پلان یکساں ہے جبکہ ماس ٹرانزٹ کو جنگلا بس کہنے والے کو فیتا کاٹتے ہوئے شرم سے مر جانا چاہیے تھا۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ کوئی تو اپنے بھی ایک منصوبے کا افتتاح کر کے عوام کو بتائیں، گرین لائن منصوبے کا کام تاحال مکمل نہیں ہوا، اس کے بھی ٹرائل کا افتتاح کمال کی تبدیلی ہے، وزیراعظم نے نامکمل منصوبے کا افتتاح کیا جس کا نہ سَر ہے اور نہ ہی پاؤں ہیں۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بس سروس کو جنگلا بس کہنے والے آج کسی اورحکومت کے منصوبوں کے فیتے کاٹ رہے ہیں، اعلانات پر مبنی حکومت کا نام اعلان خان ہونا چاہیے، ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ہم عمران خان نہیں جو کسی اور کے کام پر اپنا فیتا کاٹیں، 31 جنوری کو شہر کے لیے 50 نئی بسیں لارہے ہیں۔

 

The post عمران خان نواز شریف کے منصوبے پر اپنی تختیاں لگاتے ہیں، ن لیگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rXbusU

گذشتہ ایک ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات

 اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے میں ملک میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.07 فیصد کی معمولی کمی ہوئی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیے جن کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.07 فیصد کی معمولی کمی، مہنگائی کی مجموعی شرح 18.58 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 23 میں استحکام دیکھا گیا، ایک ہفتے میں دال مسور کی قیمت میں 6 روپے 18 پیسے فی کلو اضافہ ہوا، دال چنا 4روپے 20 پیسے، دال ماش سات روپے سات پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

اعدادوشمار کےمطابق گزشتہ ہفتے دال مونگ تین روپے 85 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، لہسن ایک روپے 93 پیسے پیاز 64 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، آگ جلانے کی لکڑی کی قیمت میں 4 روپے فی من اضافہ ہوا، کوکنگ آئل، چاول خوردنی گھی اور بیف مہنگا ہوا کیلے کی قیمت میں 3.34 فیصد، دال مسور3.29 فیصد، دال چنا 2.83 فیصد، دال مونگ 2.32 فیصد، واشنگ سوپ 2.19 فیصد ،1.65 فیصد اورماچس کی قیمت میں 1.17 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ گذشتہ ہفتے ٹماٹر 13 روپے 15 پیسے فی کلو سستے ہوئے ،زندہ مرغی کی قیمت میں24 روپے 71 کمی ہوئی ، آلو 2 روپے 64 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 71 روپے50 پیسے ،بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 5 روپے 41 پیسے فی کمی ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں چینی 95 پیسے فی کلو سستی ہوئی جبکہ حالیہ ہفتے 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

The post گذشتہ ایک ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3yg9RaT

ملکی توانائی اور خیبر پختونخوا کے 5 شہروں کیلیے 68 کروڑ ڈالر کی منظوری

 اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور خیبر پختونخوا کے پانچ شہروں میں بنیادی سہولیات کے فراہمی کے لیے مجموعی طور پر 68 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے پاکستان کے شعبہ توانائی میں اصلاحات کی رفتار میں کمی آئی ہے اور اس سلسلے میں گردشی قرضوں کو سپورٹ کرنے، مالی، انتظامی اور تکنیکی اصلاحات کے لیے 30 کروڑ ڈالر دیئے جائیں گے جس سے کمرشل، گھریلو، شہری اور دیہی صارفین کو فائدہ ہوگا۔

اے ڈی بی کے مطابق پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے 30 کروڑ ڈالر جبکہ 38 کروڑ 50 لاکھ ڈالر خیبرپختونخوا کے پانچ شہروں میں صاف پانی کی فراہمی، صحت اور صفائی ستھرائی کی سہولیات پر خرچ کیے جائیں گے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق اربن ڈیویلپمنٹ کے فلیگ شپ منصوبے کے تحت خیبرپختونخوا کے لیے منظور کردہ 38 کروڑ 50 لاکھ ڈالر میں 38 کروڑ ڈالر قرض اور 50 لاکھ ڈالر کی گرانٹ شامل ہے۔

رقم سے خیبرپختوانخوا کے پانچ شہروں ایبٹ آباد، کوہاٹ، مردان، مینگورہ اور پشاور میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے دو پلانٹ لگائے جائیں گے جبکہ اس کے علاوہ سیوریج ٹریٹمنٹ کی تین سہولیات اور متعدد غیر فعال ٹیوب ویلز کی بحالی منصوبے کا حصہ ہےمنصوبے پر عمل درآمد سے خیبرپختوانخوا کی 35 لاکھ آبادی کو بنیادی شہری سہولیات میسر ہوں گی جس میں ڈیڑھ لاکھ گھرانوں کو پانی کے نئے کنکشن اور اسمارٹ واٹر میٹر کے تنصیب شامل ہے۔

واضح رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک احساس پروگرام میں توسیع کے لیے 60 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے فنڈز کی پہلے ہی منظوری دے چکا ہے۔

The post ملکی توانائی اور خیبر پختونخوا کے 5 شہروں کیلیے 68 کروڑ ڈالر کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oFrJZu

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...