اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے کربلا کی طرح کشمیر کو معرکہ حق و باطل کی مثال بنادیا۔
وزیراعظم عمران خان نے یوم عاشور پر پیغام میں کہا کہ آج مسلمان حضرت امام حسینؓ کی لازوال قربانی کی یاد تازہ کررہے ہیں، جذبہ شبیریؓ ایمان و یقین، سچائی، اصول پسندی کی روایت کو جلا بخشتا ہے، راہ حق میں ہر پریشانی خندہ پیشانی سے قبول کرنا اسوہ حسینؓ کا پیغام ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلامی اقدار کے لیے کسی قربانی کو راہ خدا میں نچھاور کردینا ہی کامیابی ہے، جذبہ قربانی سے ہم اپنے وطن اور اقوام عالم میں قابل ذکر کردار ادا کرسکتے ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ مظلوم کشمیریوں نے حق پر قائم رہتے ہوئے سنت امام حسینؓ کو زندہ رکھا، کشمیریوں نے کربلا کی طرح کشمیر کو معرکہ حق و باطل کی عظیم مثال بنادیا۔
The post کشمیریوں نے کربلا کی طرح کشمیر کو معرکہ حق و باطل کی مثال بنادیا، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2YNzuPF
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box