ڈیفنس فیز 4 یثرب امام بارگاہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ملزمان مارے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 4 یثرب امام بارگاہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ملزمان مارے گئے، ہلاک ہونے والوں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں۔
پولیس حکام کے مطابق 5 ملزمان کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 4 کے ایک بنگلے میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے تھے کہ اسی دوران پولیس کو اطلاع ملی اور وہ موقع پر پہنچ گئی۔ ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی جب کہ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ میں پانچوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔
ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر نے بتایا کہ ہلاک ملزمان ڈبل کیبن گاڑی میں آئے تھے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے جب کہ ابتدائی طور پر ملزمان سرائیکی گینگ کے کارندے معلوم ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تفتیش جاری ہے اور ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
The post کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ملزمان ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2V9oIRs
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box