کراچی: متوقع بارشوں کا سبب بننے والا مون سون سسٹم بارش برسائے بغیرجنوبی پنجاب کی جانب منتقل ہوگیا جس کے بعد شہر میں تیزبارشوں کا امکان نہیں رہا۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز کے مطابق شہر میں ممکنہ بارشیں برسانے والا مون سون سلسلہ شہر سے گزرکرجنوبی پنجاب کی جانب منتقل ہوچکا ہے۔ اب سسٹم کے تحت گرج چمک کے ساتھ تیزبارشوں کا امکان نہیں ہے،تاہم صبح اوررات کے وقت بونداباندی،پھواراورچند علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
ان کے مطابق مذکورہ سسٹم کے تحت تھرپارکر میں بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکو شہر کا زیادہ سے زیادہ پارہ 31.8 جبکہ کم سے کم 28.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ نمی کاتناسب صبح کے وقت 85 اورشام کو75 فی صد رہا۔ سمندر کی جنوب مغربی ہواوں کی رفتار30کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کوشہر کا مطلع ابرآلودرہنے جبکہ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ پارہ 30سے32ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے
The post کراچی میں برسے بغیر ہی مون سون بارشوں کا سسٹم جنوبی پنجاب منتقل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34USTCh
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box