کراچی / لاہور / اسلام آباد: کراچی سمیت ملک بھر میں یوم عاشور آج بمطابق 10 محرم الحرام کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
نواسہ رسول ؐحضرت امام حسینؓ اوران کے ساتھیوں کی اسلام کی سربلندی اور حق و صداقت کیلیے میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں کراچی سمیت ملک بھر میں یوم عاشور آج بمطابق 10 محرم الحرام بروز (اتوار) کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
یوم عاشور کے موقع پر ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں میں شبیہہ ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہوں گے، مرکزی امام بارگاہوں سے نویں اور دسویں محرم کی درمیانی شب برآمد ہونیوالے مرکزی اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی منزل مقصود پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوں گے جس کے بعد شام غریباں برپا کی جائیگی۔
مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے بھی سیمینارز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا جس میں شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کو موضوع بنایا جائیگا۔
وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، ماتمی جلوسوں کے روٹس پر 9 محرم الحرام کی طرح آج یوم عاشور پر بھی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جبکہ روٹس اور اطراف میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھی جائیگی۔
ملک بھر میں امن وامان کو یقینی بنانے کی غرض سے پولیس کے ساتھ پاک فوج ، رینجرز اور ایف سی کے دستے بھی حفاظتی ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں، بعض مقامات پر جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائیگی۔
10 محرم الحرام کو مرکزی جلوسوں میں شامل ہونیوالے مختلف مقامات پر جامہ تلاشی کے بعد شامل ہو سکیں گے اس کیلئے واک تھرو گیٹس بھی نصب کئے گئے ہیں جبکہ جلوسوں کے منتظمین اور رضا کار بھی حفاظتی ڈیوٹیوں پر تعینات ہوں گے، جلوس کے راستوں میں بغیر اجاز ت پانی اور دودھ کی سبیلیں لگانے اور نیاز تقسیم کرنے کی اجازت نہیں ۔
The post یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2EOaSyW
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box