کراچی میں بارشوں سے نقصانات، اداروں کی ناقص کارکردگی کیخلاف درخواست دائر

کراچی میں بارشوں سے نقصانات اور متعلقہ اداروں کی ناقص کارکردگی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست گزار نے حکومت سندھ، کے ایم سی، ڈی ایم سیز اور کنٹونمنٹ بورڈز کو فریق بناتے ہوئے کہا کہ طوفانی بارش کے باوجود ادارے متحرک نہیں ہوئے، ان کا آپس میں کوئی رابطہ نہیں تھا جس کے باعث لوگوں کا زیادہ نقصان ہوا، ڈی ایم سی ساؤتھ اور کنٹونمنٹ کے جھگڑے کے باعث سندھ ہائی کورٹ میں کئی روز پانی کھڑا رہا اور درجنوں گاڑیاں ڈوبی رہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ اداروں کی ناقص کارکردگی کے باعث پورا شہر تالاب کی شکل اختیار کرگیا، بارشوں سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئیں، بارشوں کا پانی گلیوں اور گھروں سے اب تک نہیں نکالا جاسکا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت عالیہ متعلقہ حکام کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لے، شہریوں کے نقصان کا ازالا کرنے کا حکم دیا جائے اور ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کی جائے۔

The post کراچی میں بارشوں سے نقصانات، اداروں کی ناقص کارکردگی کیخلاف درخواست دائر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3juPJsG

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...