خیبر پختون خوامیں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان؛ اربن فلڈنگ کا خدشہ

پشاورسمیت خیبر پختون خوامیں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ارو تیز بارشوں کے پیش نظر حساس اضلاع میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم کے مطابق تمام ضلعی انتظامیہ، ریسیکیو اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، بارشوں کے باعث صوبے کے بعض بالائی اضلاع میں فلیش فلڈنگ، ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

مراسلے کے مطابق تیز بارشوں کے پیش نظرحساس اضلاع میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ منگل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

The post خیبر پختون خوامیں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان؛ اربن فلڈنگ کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hINj9A

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...