کراچی کے سمندرمیں امدادی کارروائی کے دوران فیصل ایدھی ڈوب گئے

 کراچی: سی ویوکے قریب گہرے پانی میں ایدھی بحری خدمات کی کشتی الٹ گئی جس میں فیصل ایدھی بھی موجود تھے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں سی ویو کے قریب گہرے پانی میں ایدھی بحری خدمات کی کشتی الٹ گئی۔ کشتی میں معروف فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی سمیت 6 افراد سوارتھے۔ فیصل ایدھی پانی میں ڈوبے ایک شخص کی تلاش کررہے تھے۔

قریب موجود ماہی گیروں کی کشتی میں موجود افراد نے انہیں ریسکیو کیا جس کے بعد فیصل ایدھی اور دیگرافراد کو ابراہیم حیدری جیٹی منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کراچی سمیت ملک بھرمیں ہونے والے حالیہ سانحات وواقعات میں ریسکیو آپریشن کے دوران فعال نظر آتے ہیں۔

The post کراچی کے سمندرمیں امدادی کارروائی کے دوران فیصل ایدھی ڈوب گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2D0NeyX

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...