کراچی کے حالات پر اب چپ رہنا مجرمانہ خاموشی ہے، شاہد آفریدی

 کراچی: سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات پر اب چپ رہنا مجرمانہ خاموشی ہے، ملک کو سب سے زیادہ آمدنی دینے والا کراچی انتظامیہ کی سب سے بڑی ناکامی ثابت ہوچکا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بارش کے بعد کراچی کے حالات پر بوم بوم شاہد خان آفریدی بھی بول اٹھے، سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے پیغام میں سابق ٹیسٹ کپتان اور ممتاز راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا کہ کراچی کے حالات پر اب چپ رہنا مجرمانہ خاموشی ہے، دل خون کے آنسو روتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھروں میں صبح سے بجلی نہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، گلیاں پانی سے بھرگئی ہیں، لوگ ڈوب رہے ہیں، گٹر ابل رہے ہیں اور کچرا بستیاں نگل رہا ہے، بلدیاتی اور صوبائی اور وفاقی حکومتیں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ کیا ہمارا قصور یہ ہے کہ ہم نے رہنے کے لیے اس شہر کا انتخاب کیا؟ یہاں کے لوگ ٹیکس دیتے ہیں لیکن انتظامیہ کون سی ذمہ داری پوری کرتی ہے؟ ملک کو سب سے زیادہ آمدنی دینے والا کراچی انتظامیہ کی سب سے بڑی ناکامی ثابت ہوچکا۔

The post کراچی کے حالات پر اب چپ رہنا مجرمانہ خاموشی ہے، شاہد آفریدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gwrgRU

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...