مودی کے درندوں نے کشمیر میں محرم کا جلوس بھی نہیں بخشا، شہریار آفریدی

 اسلام آباد: پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جانوروں پر بھی پیلٹ گنز کا استعمال جرم ہے لیکن بھارت نہتے کشمیریوں پر یہ اسلحہ استعمال کرکے انسانی حقوق کے محافظ اداروں کا مذاق اڑا رہا ہے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ مودی کے تعینات کردہ درندوں نے محرم کے پرامن جلوس کو بھی نہیں بخشا، مودی سرکار کو یہ جان لینا چاہیے کہ کشمیریوں کا نظریہ آزادی ان کی طاقت سے کہیں زیادہ مضبوط ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز محرم کے جلوس پر تشدد کررہی ہیں۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ دنیا میں انسانی حقوق کے رکھوالوں کو اس ظلم کا جواب دینا ہوگا، مودی سرکار کو معلوم ہونا چاہیے کہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد امام حسینؓ کے وژن کے مطابق ہے، امام حسینؓ کا نام لینے والوں کو طاقت کے زور پر کبھی شکست نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ محرم کے جلوس پر بھارتی پیلیٹ گنز کا نشانہ بننے والے کشمیری بھائی بصارت سے محروم کر دیے گئے، ان مظالم کے باوجود بھارتی فورسز کشمیریوں کے دل سے اسلام کی محبت نہ نکال سکی۔

The post مودی کے درندوں نے کشمیر میں محرم کا جلوس بھی نہیں بخشا، شہریار آفریدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lwDiym

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...