کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھاربارش جاری ہے جس کے باعث بدترین ٹریفک جام جب کہ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں موسلا دھاربارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث بدترین ٹریفک جام ہے جب کہ متعدد سڑکیں اورشاہراہیں ایک بار پھر تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جس سے عوام کا شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
کراچی میں جن علاقوں میں بارش جاری ہے ان میں گلشن اقبال، حسن اسکوائر، نیپا چورنگی ، یونیورسٹی روڈ، طارق روڈ ، پی ای سی ایچ ایس ، شہید ملت روڈ ، شارع فیصل ، بلوچ کالونی ، دھوراجی کالونی ، کارساز، ملیر ، ایئر پورٹ ، ماڈل کالونی ، صفورا گوٹھ ، ڈیفنس ، کلفٹن ، کورنگی، نارتھ کراچی ، نارتھ ناظم آباد ، ناظم آباد ، گولیمار، ایم اے جناح روڈٖ، نمائش، جیل چورنگی ، گلستان جوہر، واٹر پمپ ، سہراب گوٹھ ، سپرہائی وے بھی شامل ہے۔
محکمہ موسمیات
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ دوپہر3 سے 4 کے بعد بارش تیز ہوسکتی ہے، ہوا کے کم دباؤ کا ٹرف بحیرہ عرب اور جنوبی سندھ پر تاحال موجود ہے، بلوچستان سے بھی ایک ٹرف مغرب کی جانب سے داخل ہورہا ہے، ٹرف کے زیر اثر کراچی میں بادل برس رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مون سون سسٹم کے تحت شہرقائد میں جاری اگست کے مہینے میں حالیہ بارشوں کے باعث بارشوں کا سابقہ 89 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔
The post کراچی میں موسلا دھاربارش کا ایک اوراسپیل؛ سڑکیں اورشاہراہیں زیرآب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gyu54Q
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box