کراچی میں مزید 4 ڈوبی ہوئی لاشیں برآمد، 3 افراد کرنٹ سے جاں بحق

 کراچی: شہر قائد میں پانی میں ڈوبنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد تین روز میں جاں بحق افراد کی تعداد 35 سے زائد ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی ریلوں میں بہہ کر اور ندی و نالوں میں گر کر جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ملنے کا سلسلہ ہفتے کو بھی جاری رہا۔ شہر کے مختلف علاقوں سے ڈوب کر جاں بحق ہونے والی خاتون سمیت 4 افراد کی لاشوں کو ریسکیو حکام نے نکال لیا جب کہ مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے خاتون سمیت 3 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

یہ پڑھیں: حکومتِ سندھ نے کراچی سمیت 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا

بلدیاتی اداروں کی مجرمانہ غفلت کے سبب پیدا شدہ سیلابی صورتحال نے 2 سگے بھائیوں سے جینے کا حق چھین لیا۔ محمود آباد منظور کالونی جونیجو ٹاؤن نالے میں جمعہ کو گر کر لاپتا ہونے والے 25 سالہ بلال کی لاش گزشتہ روز مل گئی۔ واقعہ میں متوفی بلال کا بھائی 21 سالہ تیمور بھی گرگیا تھا جس کی لاش جمعہ کو ہی نالے سے نکال لی گئی تھی۔

دونوں بھائی منظور کالونی کے رہائشی تھے جن کی ہلاکت پر علاقے میں کہرام مچ گیا، مکینوں کی بڑی تعداد متوفین کے گھر جمع ہوگئی اور انتظامیہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : شہر قائد میں رواں سال 218 فیصد زائد بارشیں ہوئیں، محکمہ موسمیات

کورنگی کراسنگ ملیر ندی سے ایدھی کے رضا کاروں نے مختلف مقامات سے ڈوب کر جاں بحق ہونے والی خاتون اور مرد کی لاشیں نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائیں۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت 35 سالہ صابرہ زوجہ نذیر احمد کے نام سے ہوئی اور لاش کے حوالے کردی گئی۔

مواچھ گوٹھ مشرف کالونی کے قریب تالاب میں لاش کی اطلاع پر چھیپا کے رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی عمر 16 سال کے قریب ہے جبکہ فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔

اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 14 ڈی میں واقع گھر کے اندر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 40 سالہ عشرت جاں بحق ہوگئی، متوفیہ کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔

اسی سے متعلق : کراچی میں بارش کے پانی کی نکاسی میں رکاوٹ بننے والی عمارتیں گرانے کا حکم

شاہ فیصل کے علاقے ناتھا خان گوٹھ نالے کے قریب کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 50 سالہ غازی خان جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال پہنچائی۔

لیاری کے علاقے کلاکوٹ آٹھ چوک کے قریب گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 50 سالہ نور حسین جاں بحق ہوگیا، متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچائی۔

The post کراچی میں مزید 4 ڈوبی ہوئی لاشیں برآمد، 3 افراد کرنٹ سے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jux0xF

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...