حیدرآباد: ایم کیو ایم پاکستان کے بزرگ رہنماء اور سابق میئر حیدرآباد، سینٹیر آفتاب احمد شیخ ایڈوکیٹ، 81 برس کی عمر میں کراچی کے مقامی اسپتال میں انتقال کر گے۔
آفتاب شیخ 15 اگست کو لطیف آباد میں اپنے گھر کے سامنے ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں کراچی منتقل کیا گیا تھا جہاں ہفتہ کی صبح ان کا انتقال ہوگیا۔
سینیئر قانون دان آفتاب شیخ حیدرآباد کے میئر، رکن قومی اسمبلی، سابق مشیر داخلہ رہے علاوہ ازیں انہوں ںے ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینئر کی ذمے داریاں بھی ادا کیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے آفتاب شیخ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
The post ایم کیو ایم پاکستان کے بزرگ رہنما آفتاب شیخ انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2YNvDSN
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box