وزیراعلیٰ پنجاب کا اربن فلڈنگ سے بچاؤ کیلئے مؤثر اقدامات کرنے کا حکم

 لاہور: پنجاب میں بارشوں کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب نے اربن فلڈنگ سے بچاؤ کے لئے مؤثر اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے متعلقہ حکام کو بارشوں کے پیش نظر اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لئے ہائی الرٹ کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے مختلف شہروں کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لئے پیشگی اقدامات یقینی بنائے جائیں، صوبہ بھر میں برساتی نالوں، ڈرین اور واٹرچینلز کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ واساز اور تمام لوکل گورنمٹس بارشوں کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پیشگی انتظامات کریں، اربن فلڈنگ کے پیشگی سدباب کے لئے درکار آلات، مشینری اور دیگر وسائل کی فراہمی یقینی بنائیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ سڑکوں اور بازاروں میں پانی کھڑا ہوا تو سخت ایکشن لوں گا، عوام کو پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے دشواری کا سامنا ہوتا ہے، ایسی صورتحال قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔

The post وزیراعلیٰ پنجاب کا اربن فلڈنگ سے بچاؤ کیلئے مؤثر اقدامات کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31Dzp2O

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...