وزیراعظم کا عاشورہ پر فرقہ واریت پھیلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے 10 محرم الحرام کے موقع پر فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے عاشورہ کو پر امن طریقے سے منانے پر قوم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں عاشورہ کو پر امن طریقے سے منانے پر میں قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، تاہم بدقسمتی سے مجھے اطلاع ملی ہے کہ کچھ عناصر نے اس موقع پر فرقہ واریت کی آگ کو بھڑکانے کی کوشش کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کروں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر بعض عناصر کی جانب سے فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کی گئی جس کے خلاف تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ایک نجی ٹی وی کی نشریات کو معطل کردیا گیا ہے۔

The post وزیراعظم کا عاشورہ پر فرقہ واریت پھیلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gR8ViV

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...