کراچی کے مختلف علاقے دو روز سے بجلی سے محروم ہیں، شہریوں نے دوسری رات بھی بغیر بجلی کے گُزاری اور شدید حبس میں شہری سخت اذیت کا شکار ہیں۔
شہرِ قائد میں جمعرات کی صبح بارش کے بعد معطل ہونے والی بجلی تاحال بحال نہ ہوسکی، بجلی کے طویل تعطل سے شہر کے پوش علاقے بھی محفوظ نہ رہ سکے۔
صفورا، گلشنِ عمیر، ریس کورس، کیماڑی، شیریں جناح کالونی، گلشن سکندر آباد، جیکسن مارکیٹ، محمود آباد، اختر کالونی، جونیجو ٹاؤن، چنیسر گوٹھ، برنس روڈ، رنچھوڑ لین، لائنز ایریا، جیکب لین سمیت اطراف کے علاقے متاثر ہیں۔
شہریوں کے مطابق کے الیکٹرک کے شکایتی نمبرز سے کوئی جواب نہیں مل رہا، دوسری رات بھی بغیر بجلی کے گُزاری اور شدید حبس میں سخت اذیت سے دو چار ہورہے ہیں۔ شہریوں نے بجلی کی بحالی کا مطالبہ کردیا۔
گزشتہ روز شہر کے کئی علاقوں میں شہریوں نے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا جس کا اثر لیتے ہوئے کے الیکٹرک حکام نے متعدد متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کردی تھی۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق پانی کی سطح کم ہونے کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
The post کراچی کے مختلف علاقے 2 روز سے بجلی سے محروم؛ شہری سخت اذیت کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gKa7El
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box