ملک میں 9 محرم الحرام کی مناسبت سے مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ جاری

 اسلام آباد / کراچی /  لاہور: ملک بھر میں 9 محرم الحرام کی مناسبت سے مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔

اس موقع پر انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہیں۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے جبکہ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔ جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بھی جزوی طور بند ہے۔

جلوسوں کی جانب جانے والے راستوں کو کنٹینرز اور خار دار تاریں لگا کر سیل کردیا گیا ہے۔ سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ہیں اور آنے والے ہر شخص کی میٹل ڈیٹکٹرز سمیت جامع تلاشی لی جارہی ہے۔

جلوسوں کی بذریعہ ہیلی کاپٹر، سیف سٹی کیمروں، ڈرون کیمروں اور وڈیو سرویلینس سے نگرانی کی جارہی ہے۔ جلوس کے راستے میں آنے والی عمارتوں اور گھروں کی چھتوں پر اسپیشل کمانڈوز تعینات کیے گئے ہیں۔ جلوس کے روٹس پر فوری طبی امداد پہنچانے کے لیے درجنوں ایمبولینسز بھی موجود ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ پانی والے ٹینکس بھی موجود ہیں جو صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔

The post ملک میں 9 محرم الحرام کی مناسبت سے مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31BnZwt

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...