کراچی پر وفاقی و صوبائی حکومتوں کا تعاون مثبت پیشرفت ہے، صدر مملکت

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کے کراچی سے متعلق اقدام کو سراہتے ہوئے مثبت پیشرفت قرار دے دیا۔

عارف علوی نے کہا کہ کراچی کے مسئلہ پر وفاقی و صوبائی حکومت کا تعاون مثبت پیشرفت ہے، وفاق اور صوبے کے ملکر کام کرنے سے شہر میں اس تباہ کن بحران کے دوران اور بعد میں بھی موثر اور مفید نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کراچی کے 3 اہم مسائل کے حل کا فیصلہ

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دونوں حکومتوں کے باہمی تعاون سے شہر میں گندے پانی کی نکاسی، کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے، برساتی نالوں کی صفائی، میٹھے پانی کی فراہمی اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کو حل کی جاسکتا ہے۔

عارف علوی نے مزید کہا کہ کراچی اور باقی سندھ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

The post کراچی پر وفاقی و صوبائی حکومتوں کا تعاون مثبت پیشرفت ہے، صدر مملکت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hFgQRf

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...