شہر قائد میں 48 گھنٹے سے بجلی غائب، شہریوں کو شدید مشکلات

 کراچی: شہر قائد میں 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی کی فراہمی معمول پر نہ آسکی اور بجلی کی طویل بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

جمعرات کو کراچی میں بارشو ں کے بعد بجلی کا نظام درہم بر ہم ہوگیا، بیشتر علاقوں 48 گھنٹے گزر نے کے باوجود بھی بجلی بحال نہ ہوسکی کراچی میں جمعرات کی بارش کے بعد 80 فیصد سے زائد علاقے برُی طرح متاثر ہوئے تھے، بجلی کی وجہ سے جو جمعہ کو بھی بحال نہ ہوسکی۔

کورنگی، لانڈھی، گلشن اقبال، ملیر، گلستان جو ہر، فیڈرل بی ایر یا، نار تھ کراچی، نیو کر اچی، ناظم آباد، لیا قت آباد، پی آئی بی کالونی ، گارڈن، رامسوامی، لیاری، کیما ڑی، محمود آباد، منظور کالو نی، اعظم بستی، کلفن، ڈیفنس، لائزایریا اور سرجانی ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی برُی طرح متاثر ہوئی، 48 گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہوسکی مختلف علاقوں میں بجلی بحال کی گئی لیکن کچھ دیر بعد پھر بجلی معطل ہوگئی، کراچی میں بجلی کا نظام درہم بر ہم ہو کررہ گیا۔

بجلی کی طویل بند ش کے بعد مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا، گلستان جوہرمیلنیم فلا ئی اوور کے سامنے احتجاجی مظا ہرین نے سڑک کو بند کردیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ ہوسکی، شد ید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اسی طر ح گلشن اقبا ل بلاک تیرہ ڈی میں بھی بجلی کی طو یل بند ش کے خلاف احتجاجی مظا ہرہ کیا گیا۔

منظورکالونی، محمود آباد میں 35گھنٹوں سے بجلی کی عدم فراہمی پرعلاقہ مکینوں نے کورنگی ایکسپریس وے کو بند کرکے احتجاج کیا جس کی وجہ سے بد ترین ٹریفک جام ہو گیا۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے سے صورتحال انتہائی خراب ہو گئی ہے، پانی کی قلت کا سامنا بھی ہے، کراچی میں بجلی کا نظام درہم بر ہم ہو کررہ گیا جو دو دن گز ر نے کے باوجود بھی معمول پر نہ آ سکا۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ یہ غیر معمولی صورتحال ہے بارش بہت زیادہ ہو ئی ہے، سب اسٹینسشز میں پانی جمع ہونے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مختلف علاقوں میں ہماری گاڑیا ں بند ہوگئی جہاں جہاں پانی کی نکاسی ہو رہی ہے، ان علاقوں میں بجلی بحال کی جاری ہے۔

The post شہر قائد میں 48 گھنٹے سے بجلی غائب، شہریوں کو شدید مشکلات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gAwz2H

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...