کوہاٹ: اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے 18 کلو گرام آئس اور 12 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کے مطابق کوہاٹ میں اے این ایف کی ٹیم نے چیکنگ کے دوران ڈبل کیبن گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو 3 نامعلوم ملزمان گاڑی باڑہ روڈ کے رہائشی علاقے میں لے گئے اور تعاقب پر گاڑی چھوڑ کر تنگ گلیوں میں فرار ہوجانے میں کامیاب رہے۔
گاڑی کی تلاشی پر خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 18 کلو گرام آئس اور 12 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی جسے گاڑی سمیت قبضے میں لیکر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
اے این ایف حکام کا کہنا تھا کہ گاڑی سے برآمد کی گئی منشیات کوئٹہ سے باڑہ (خیبر) اسمگل کی جارہی تھی۔
The post اے این ایف کی کوہاٹ میں کارروائی، گاڑی سے کروڑوں روپےمالیت کی منشیات برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32tCIIX
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box