کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

شہر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3 ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جھٹکے شدید نہیں تھے تاہم  لوگ گھبرا کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ کراچی میں مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجکر 16 منٹ پر ملیر، لانڈھی اور کورنگی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال میں 40 کلو میٹر دوری پر تھا اور زیرزمین اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

 

The post کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gf8RJc

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...