کراچی میں جاری ریلیف آپریشن کی ذاتی طورپرنگرانی کررہا ہوں، وزیر اعظم

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں متاثرہ افراد کے لئے جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں۔

کراچی میں طوفانی بارشوں کے باعث ہونے والے تباہی سے متعلق عمران خان نے کہا شدید بارشوں سے متاثرہ عوام کے مسائل سے ہماری حکومت پوری طرح آگاہ ہے۔  گورنر سندھ اور چیئرمین این ڈی ایم اے سے مسلسل رابطے میں ہوں ۔سیلاب میں پھسے افراد کو فوری مدد کے لئے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایات دے دی ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ متاثرین کو ایمرجنسی طبی امداد، خوراک اور شیلٹر فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بجلی گیس کی بنیادی سہولتوں  کی فوری بحالی کے لئے چیئرمین این ڈی ایم اے کو خصوصی ہدایت جار کی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سیلاب کا باعث پیدا ہونے  والے مسائل کے مستقل حل کے لیے مکمل منصوبے کا اعلان کریں گے۔نالوں کی صفائی، نکاسی آب کا نظام بہتر کرنے اور کراچی کے شہریوں کو پانی کی فراہمی کا نظام بہتر بنائیں گے۔ کراچی کی عوام کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

The post کراچی میں جاری ریلیف آپریشن کی ذاتی طورپرنگرانی کررہا ہوں، وزیر اعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32uJOx8

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...