اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم عاشور کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضور نبی کریم ؐکے نواسہ جناب امامِ عالی مقام حضرت ِ امام حسینؓ نے اپنے اہلِ بیت ِاطہار اور رفقائے کار کے ساتھ میدان کربلامیں یومِ عاشورکو شہادت پا کر تاریخ اسلام میں اس دن کو قیامت تک کیلیے خاص بنا دیا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے یوم عاشور محرم الحرام 1442ھ کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم ِعاشور یعنی 10 محرم الحرام کو اللہ تعالیٰ نے روز ِاوّل سے ہی خاص شرف بخشا ہے، اس دن تاریخ ِانسانیت کے بہت سے اہم واقعات رونما ہوئے ، حضور نبی کریم ؐکے نواسہ جناب امامِ عالی مقام حضرت ِ امام حسینؓ نے اپنے اہلِ بیت ِاطہار اور رفقائے کار کے ساتھ میدان کربلامیں یومِ عاشورکو شہادت پا کر تاریخ اسلام میں اس دن کو قیامت تک کیلیے خاص بنا دیا۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ اس دن نواسہ رسول کی شہادت کا عظیم واقعہ ہر سال مسلمانوں کو اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ ظالم اور باطل قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے وقت آنے پر جان کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کرنا چاہیے، شہادت امام حسینؓ در حقیقت حق کی فتح، ظالم و جابر کے سامنے ڈٹ جانے اور ایثار و قربانی کا استعارہ ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج دنیا بھر کے مسلمان حضرتِ امام حسینؓکی شہادتِ عظمیٰ کی بے مثال و لازوال قربانی کی یاد کو تازہ کر رہے ہیں۔
چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیں اعلیٰ مقاصد کے حصول کی خاطر ایثار و قربانی اور صبر و استقامت کا درس دیتا ہے۔
The post شہادت حسینؓ ظالم کے سامنے ڈٹ جانے کا استعارہ ہے، صدر عارف علوی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31FB87J
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box