بلاول بھٹو کا گلگت بلتستان میں بارشوں کے بعد نقصانات پر اظہار تشویش

 کراچی: چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں بارشوں کےبعد کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، شاہراہ قراقرم بلاک ہونے پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں تیز بارش کے بعد کھڑی فصلیں اور باغات تباہ ہوگئے، مواصلاتی نظام کی خرابی کے باعث میڈیا کو نقصانات رپورٹ کرنے میں بھی دشواری ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ گلگت بلتستان میں عوام اور بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کے لئے این ڈی ایم اے، دیگر امدادی اور بحالی کے محکموں کو فوری فعال کرے، وفاقی حکومت اور گلگت بلتستان کی حکومت شہریوں کی مدد کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شاہراہ قراقرم پر بنی ایک سرنگ میں دراڑیں پڑ گئی ہیں، اس کی مرمت کے لئے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو وہ گر سکتی ہے، سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ میں سیاحوں اور مقامی افراد کے جانی و مالی نقصان پر گہری تشویش ہے، ہم حکومت کو گلگت بلتستان کے شہریوں کے دکھوں کو نظرانداز کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

The post بلاول بھٹو کا گلگت بلتستان میں بارشوں کے بعد نقصانات پر اظہار تشویش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jqnOu5

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...