سندھ حکومت کو اللہ ایکسپوز کر رہا ہے، شبلی فراز

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کو اللہ ایکسپوز کر رہا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر فخر امام کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شبلی فراز نے کہا کہ نواز شریف کو جس عرصے کیلئے ضمانت دی گئی اور جس مقصد کے لئے وہ بیرون ملک گئے اس کا سب کو پتہ ہے، نوازشریف نے بیماری کو استعمال کیا، وہ سیاسی سرگرمیاں کرتے ہیں، نواز شریف کو واپس لانے کے تمام ذریعے استعمال کریں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کو کسی چیلنج کا سامنا نہیں، اپوزیشن نہ ایک پیج پر ہے نہ ہوسکتی ہے، ان کا ایک نکاتی ایجنڈا لوٹی ہوئی دولت بچاناہے، پیپلز پارٹی کو (ن) لیگ اور (ن) لیگ کو پیپلز پارٹی پراعتماد نہیں، ان میں صلاحیت نہیں کہ قوم کو حکومت کے خلا ف اکسا سکیں، مولانا فضل الرحمان نے چھوٹی پارٹیوں کا اجلاس بلایا ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کراچی کو تباہ و برباد کرنے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، کورونا پر سندھ حکومت نے سیاست کی، اپنی نااہلی اور کرپشن کو چھپانے کے لئے ہمیشہ الزام وفاق پر لگایا، سندھ حکومت نے صرف یہ نہیں کہا کہ بارشوں کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے، سندھ حکومت نے گزشتہ 10 سال میں 14 کھرب روپے سے زائد کس چیز پر لگائے، بجائے اس کے کہ لاڑکانہ کو کراچی بناتے پیپلز پارٹی نے کراچی کو لاڑکانہ بنا دیا۔ سندھ حکومت کو اللہ ایکسپوز کررہا ہے۔

اس موقع پر فخر امام نے کہا کہ آٹا اور گندم بحران چند ماہ قبل شروع ہوا جس کی وجہ ذخیرہ اندوزی تھی، 8 سے 9 سال بعد پہلی بار گندم کی قیمتوں میں فرق پیدا ہوا، ذخیرہ اندوزوں نے گندم کی قیمت میں اضافے کا فائدہ اٹھایا، ذخیرہ اندوزوں نے گندم 1400 روپے فی من میں خریدی کی اور 1800 تک بکتی رہی، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائی کی ذمہ داری صوبائی حکومتوں پر ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گندم کی قیمتوں میں استحکام کے لیے پنجاب حکومت نے سرکاری گندم سبسڈی پر جاری کی، گندم کی سال میں 20 سے 25 دن کی قلت تھی لیکن چند افراد نے اس کا فائدہ اٹھایا، جس پر حکومت نے امپورٹ کا فیصلہ کیا۔ گندم سے بھرا پہلا جہاز کراچی پہنچ چکا جس میں 63 ہزار ٹن گندم ہے، 2 روز بعد ایک اور جہاز آرہا ہے جس سے آج کراچی میں گندم کی قیمتوں کا فرق نظر آگیا ہے، ستمبر میں درآمدی گندم آنے سے آٹے کی قیمتوں میں استحکام آئے گا۔

The post سندھ حکومت کو اللہ ایکسپوز کر رہا ہے، شبلی فراز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2YClOHc

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...