چنیوٹ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب؛ متعدد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع

چنیوٹ: دریائے چناب چنیوٹ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب آنے سے متعدد علاقے زیر آب آگئے اور 10 سے زائد آبادیوں کا رابطہ شہر سے کٹ گیا، دریائے چناب کے کنارے آباد دیہاتوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

دریائے چناب چنیوٹ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب سے متعدد علاقے زیر آب آگئے، 3 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا دریائے چناب سے گزر رہا ہے جب کہ دریا کے کنارے پر آباد 10 سے زائد آبادیوں کا زابطہ شہر سے کٹ گیا ہے۔

سیلابی پانی قریبی نشیبی علاقی میں داخل ہونے سے فصلیں زیرِ آب آ گئیں، مکئی، جوار، باجرہ، دھان اور کماد سمیت چارہ جات کی فصلیں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں۔

دریائے چناب کے کنارے آباد دیہاتوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، سیلابی پانی سے متاثر ہونے والے خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

The post چنیوٹ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب؛ متعدد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QBt8ON

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...