من پسند افراد کی بھرتیاں، نیب نے ریلوے سے ریکارڈ مانگ لیا

 لاہور: نیب انویسٹی گیشن سیل نے وزارت ریلوے سے راولپنڈی ڈویژن میں گریڈ5 تک بھرتیوں کا تمام ریکارڈ مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق نیب کو درخواست ملی تھی جس کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں گریڈ5تک ایک ہزار من پسند افراد کو بھرتی کیا گیا اور ان سے رقوم بھی وصول کی گئیں۔

درخواست کے مطابق سابق ایڈیشنل جنرل منیجر ریلوے مکینیکل کو اس بات کا بھی لالچ دیا گیا کہ اگر وہ اس عمل میں ساتھ دیں گے تو انھیں ترقی دے کر چیف ایگزیکٹو آفیسر لگایا جائے گا، بعدازاں وہ چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر تعینات ہوئے۔

The post من پسند افراد کی بھرتیاں، نیب نے ریلوے سے ریکارڈ مانگ لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Qp9upd

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...