بیوی کے ناراض ہوکر میکے جانے پر نوجوان نے خودکشی کرلی

 کراچی: لائنز ایریا کے رہائشی نوجوان نے بیوی کے ناراض ہوکر میکے جانے پر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق لائنز ایریا میں ایک نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نوجوان کی شناخت 27 سالہ نوید بیگ ولد ادریس کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایچ او محمد سعید نے بتایا کہ نوید پیپر کٹنگ کا کام کرتا تھا اور 7 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، شادی کے بعد ہی میاں بیوی میں جھگڑے شروع ہوگئے تھے جس کے باعث نوید نے 3 ماہ قبل چوہے مار دوا کھا کر اور 4 روز قبل پھندا لگا کر خودکشی کی کوشش کی تاہم اس کی جان بچ گئی۔

ایس ایچ او کے مطابق نوید کی بیوی ان دنوں ناراض ہو کر میکے گئی ہوئی تھی جس پر آج نوید نے گھر کے ساتھ بنے کارخانے میں دروازے پر کنڈی لگاکر خود کشی کرلی، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔

The post بیوی کے ناراض ہوکر میکے جانے پر نوجوان نے خودکشی کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QBVlVT

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...