اسلام آباد: اوگرا نے گھریلو سیلنڈر میں 18 روپے اور کمرشل سیلنڈر میں 73 روپے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق اوگرا نے بین الاقوامی مارکیٹ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ایل پی جی کی قیمت میں 1 روپیہ 50 پیسے فی کلو اضافہ کردیا ہے، اور ماہ ستمبر 2020 کے لئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق گھریلو سیلنڈر 18 روپے اور کمرشل سیلنڈرکی قیمت میں 73 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اب ایل پی جی 115 روپے 50 پیسے فی کلو سے بڑھ کر 117 روپے فی کلو، گھریلو سیلنڈر 1364 روپے کی جگہ 1382 روپے اور کمرشل سیلنڈر 5246 روپے سے بڑھنے کے بعد 5319 روپے میں فروخت ہوگا، جب کہ پیداواری قیمت 59096 کی جگہ 60460 روپے ملک بھر میں دستیاب ہوگی۔
ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ آئندہ سال میں قدرتی گیس کا بہت بڑا شاٹ فال متوقع ہےجس کی کمی کو پور ا کرنے کے لیے ایل پی جی پر منتقل ہونا ضروری ہے، ایل پی جی واحدسستا فیول ہے جو کہ قدرتی گیس کی کمی کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل دونوں کمپنیوں کو سالانہ اربوں روپے کے خسارے کا سامنا ہے، جس کو پورا کرنے کے لیے ایل پی جی کی پالیسی میں بہتر ترجیحات پر عمل کیا جائے۔
عرفان کھوکھر نے کہا کہ اوگرا صرف گھریلو سیلنڈر کی قیمت جاری کرتا ہے، ہم گھریلو سیلنڈر اوگرا کی قیمت پر ملک بھر میں فروخت کرنے کے پابند ہیں۔کسی شہر میں بھی اوگرا کی مقرر کردہ گھریلو سلنڈرکی قیمت سے زائد وصول کرے تو اس کی شکایت فوری طور پر اوگرا کے ہیلپ لائن پر اطلاع دی جائے۔
The post اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QIV0jW
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box