کراچی کی مرکزی جامع مسجد نیومیمن میں سیوریج کا گندا پانی داخل

 کراچی: بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے سے نیو میمن مسجد کے اطراف اور اندر بارش اور سیوریج کا آلودہ پانی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے نمازیوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔

مسجد کے تمام دروازوں پر کئی فٹ آلودہ پانی جمع ہے. نمازیوں کو تعفن کی وجہ سے نماز کی ادائیگی اور عبادات میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ مسجد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متعدد بار رابطوں کے باوجود، بلدیہ جنوبی، محکمہ بلدیات و حکومت سندھ کے افسران ٹس سے مس نہیں ہوئے۔

memon-masjid-inside-1

مسجد کے عقب میں کپڑا مارکیٹ آلودہ پانی میں ڈوبی ہوئی ہے، سامنے ایم اے جناح روڈ پر بھی پانی کھڑا ہے۔ نمازیوں اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت بھی مسجد کی صفائی کریں تو اندر سے پانی نکال کر کہاں پھینکیں۔

memom-masjid-inside-2

چیئرمین نیو میمن مسجد ٹرسٹ حاجی رفیق پردیسی کے مطابق مسجد کے احاطے اور تہ خانے میں بھی آلودہ پانی بھرا ہوا ہے۔حکومت اور ادارے فوری اقدامات کریں۔

The post کراچی کی مرکزی جامع مسجد نیومیمن میں سیوریج کا گندا پانی داخل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bafonv

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...