اقتدار پر قابض لوگوں کے مقابلے میں قربانی دینے والے سرخرو رہتے ہیں، شہباز شریف

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقتدار پر قابض لوگوں کے مقابلے میں قربانی دینے والے سرخرو رہتے ہیں۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے یوم عاشور پر حضرت امام حسینؓ، اہل بیت اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خاتم الانبیاء ﷺ کے پیارے نواسےؓ نے اسلام کی سربلندی کے لئے اپنی، اپنے اہلخانہ اور ساتھیوں کی عظیم قربانی پیش کی، حضرت امام حسینؓ کی شہادت حق اور باطل کا فرق واضح کرنے کے لیے تھی۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج بھی دنیا میں ایک طرف انصاف، حق، اصول، سچائی کے علم بردار ہیں،دوسری جانب اقتدار، اختیار، آمریت، فسطائیت اور جھوٹ پر کاربند قوتیں ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ حضرت امام حسین نے درس دیا کہ اصول کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کردینے والے اقتدار پر قبضہ کرنے والوں کے مقابلے میں اللہ تعالی کی بارگاہ اور تاریخ میں سرخرو رہتے ہیں۔

The post اقتدار پر قابض لوگوں کے مقابلے میں قربانی دینے والے سرخرو رہتے ہیں، شہباز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2EMKrK6

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...