لاہور: رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام نوازشریف کو نہ صرف واپس پاکستان بلکہ اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے موٹروے پر بھیرہ میں عوامی استقبال کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بھیرہ میں قیام کے دوران کراچی سمیت مختلف علاقوں کے لوگوں سے ملاقات کی، بھیرہ میں لنچ کے لیے رکنے پر لوگوں نے مجھے گھیر لیا اور نوازشریف کے بارے میں پوچھا۔
مریم نواز نے کہا کہ عوام نوازشریف کے ساتھ پہلے سے بڑھ کر پیار کرنے لگے ہیں جب کہ عوام نواز شریف کو واپس دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ نظام سنبھالیں اور پاکستان کو ٹریک پر لائیں۔
رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے کام کو کوئی نہیں مٹا سکتا، آپ جو بھی کرلیں، پروپیگنڈہ کرلیں یا الزام تراشی، کام تو بولے گا، مذہب کارڈ کھیلیں یا غداری کارڈ استعمال کرلیں لیکن کام تو بولے گا تاہم اب عوام اس مصیبت سے نجات مانگ رہے ہیں۔
The post عوام نوازشریف کو نہ صرف واپس پاکستان بلکہ اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2YP29Ur
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box