راولپنڈی: ضلعی انتظامیہ نے دریائے سواں میں طغیانی اور ملحقہ علاقوں، آ بادیوں میں سیلابی پانی داخل ہونے کے باعث شہریوں کے بھاری مالی نقصان کی بنیاد پر ’’پنجاب ریور (دریا)ایکٹ‘‘ کے تحت کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کمشنر دفتر میں منعقدہ اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق دریائے سواں کے اطراف اس کی سرکاری زمین کے بڑے حصوں پر قبضے ہوچکے ہیں۔ کئی گروپ یہ زمیں فروخت کر چکے ہیں جس سے دریائے سواں کی چوڑائی کم ہوگئی ہے جو ملحقہ آبادیوں میں سیلاب کا سبب بن رہی ہے، اس لئے دریا سواں کی تمام اراضی 1947 کے ریکارڈ کے مطابق واگزار کرائی جائے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ قابض افراد کی لسٹ کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد انہیں باقاعدہ نوٹس جاری کئے جائیں گے اور زمہ داران کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایا جائے گا۔ سئنیر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر تارڑ نے اس فیصلہ کی منظوری دے دی ہے،انتظامیہ نے محکمہ مال سے اس بابت باقاعدہ ریکارڈ بھی مانگ لیا ہے۔
واضح رہے اس ایکٹ کے تحت تمام دریاؤں اور سرکاری نہروں کی زمینوں پر قبضہ،تعمیرات ، فروخت پر پابندی اور ان میں سے کسی کا بھی ارتکاب فوج داری جرم ہے۔
The post راولپنڈی میں دریا کی زمین پر قبضہ ختم کروانے کے لیے کریک ڈاؤن کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lw9NwQ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box