کراچی میں برساتی پانی سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، حادثات میں اضافہ

کراچی: شہر میں حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد سڑکوں اور شاہراہوں پر جمع برساتی پانی سے سڑکوں پر گہرے گڑھے اور شگاف پڑ گئے جبکہ بیشتر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس  کے باعث حادثات رونما ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ ہفتے ہونے والی بارشوں میں شہر کی ہر سڑک اور شاہراہ زیر آب آگئی، جس نے شہر کا انفراسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا، بارشوں کے بعد شاہراہوں اور سڑکوں پر کئی دن برساتی پانی جمع رہنے سے سڑکوں پر گہرے شگاف پڑ گئے اور سڑکیں مختلف مقامات سے ٹوٹ پھوٹ گئیں۔  سڑکوں پر گہرے گڑھے پڑجانے کے باعث مختلف علاقوں میں حادثات بھی رونما ہوئے۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد، عزیز آباد، غریب آباد، سمن آباد، تیں ہٹی، گرو مندر، ایکسپریس وے، قیوم آباد سمیت کورنگی کازوے اور مختلف علاقوں کی سڑکوں کی صورتحال انتہائی خراب ہے، شہر کی تباہ حال سڑکیں ٹریفک اور شہریوں کی آمد و رفت کو شدید متاثر کر رہی ہیں، مختلف مقامات پر ٹریفک جام معمول بن گیا ہے، شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر اعظم کی ’’کراچی ٹرانسفارمیشن پلان‘‘ کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

کورنگی کازوے پر بروکس چورنگی سے بلوچ کالونی جانے اور آنے والی دونوں اطراف کی سڑک کو چار فٹ گہرے اور 30 فٹ چورے شگاف پڑ جانے کے باعث ٹریفک کے لئے بند کیا گیا ہے تاہم ٹریفک کی آمدورفت بھی جاری ہے۔ سڑک پر گرے بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے کے واقعات بھی رونما ہوسکتے ہیں، جو کسی جانی نقصان کا بھی سبب بن سکتے ہیں۔ حکومتی مشینری کی جانب سے گڑہوں میں ملبہ کی بھرائی کا عمل بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں مون سون بارشوں کا 7واں اسپیل آج سے شروع ہونے کا امکان

سیوریج کے ناقص انتظامات کے باعث گٹر ابل پڑے ہیں جس سے آب و ہوا شدید تعفن زدہ ہے جس میں شہریوں کا سانس لینا بھی محال ہوگیا ہے، اس حوالے سے شہریوں کا ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومتی اداروں نے تاخیر سے ہی صحیح برساتی پانی کی نکاسی تو کرلی لیکن سڑکوں کی مرمت نہیں کرسکے جو آمد و رفت سمیت کئی مشکلات کا سبب بن رہے ہیں۔

بیشتر مقامات سے برساتی پانی کی نکاسی نہ ہونے اور سیوریج کے ناقص انتظامات کے باعث گٹروں کا پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا ہے، جس سے فضا شدید تعفن زدہ ہے، شہریوں نے حکام سے سڑکوں کی مرمت جلد از جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

The post کراچی میں برساتی پانی سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، حادثات میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32FaIT4

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...